مسماۃ رؤفہ اپنے شوہر کے پھوپھا ملک رفیق صاحب کے ہمراہ حج کو جانا چاہتی ہیں شرعاً ان کا جانا جائز ہے کہ نہیں؟ بینوا توجورا۔
صورت مسئولہ میں مسماۃ رؤفہ کا سفر ملک محمد رفیق کے ہمراہ حرام ہے انوار البشارة في مسائل الحج والزيارة ص ٣ میں ہے: عورت کے ساتھ جب تک شوہر یا محرم بالغ قابل اطمینان نہ ہو جس سے نکاح ہمیشہ کے لیے حرام ہے۔ سفر حرام ہے اگر کرے گی حج ہو جائے گامگر ہر قدم پر گناہ لکھا جائے گا۔
وسبحانہ و تعالیٰ اعلم۔
کتبــــــه : بدر الدين احمد رضوی
۲۳ رجب ۱۳۷۸ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔