🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
عقائد

آیتِ میثاقِ انبیاء میں ﴿ثُمَّ جَاءَكُمْ رَسُولٌ﴾ کا مفہوم کیا ہے؟

🔖 SF-242 👤 فقیہِ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃُ اللہ علیہ 👁️ 170 13 Jul 2026 ⏱️ 5 منٹ مطالعہ
❓
سؤال

تیسرے پارہ کی آیت کریمہ میثاق والی: وَ اِذْ اَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاقَ النَّبِیّٖنَ میں  ثُمَّ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مُّصَدِّقٌ لِّمَا مَعَكُمْ   کا کیا مطلب ہے جبکہ ہمارے رسول سرکار اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سب انبیائے کرام کے بعد تشریف لانے والے تھے؟ مفصل اطمینان بخش جواب سے نوازیں۔

مسئله: از محمد حنیف رضوی خطیب سنی کھاڑی مسجد کر لا بمبئی

✅
جواب

الجواب: اللهم هداية الحق والصواب

 آیت کریمہ کے معنی میں مفسرین کرام کا اختلاف ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے اور آپ کی مدد کرنے کے لئے سب انبیاء سے عہد لیا گیا کہ اگر تمہارے پاس ا حمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائیں تو تم ان پر ضرور ایمان لانا یہی قول حضرت علی، ابن عباس ، قتادہ اور سدی کا بھی ہے۔ رضی اللہ عنہم ( تفسیر کبیر ) اور یہ عہد حضور کی عظمت ظاہر کرنے کے لئے علی سبیل الفرض ہے اگر چہ حضور سب انبیاء کے بعد تشریف لانے والے تھے اور علی سبیل الفرض کی مثالیں قرآن کریم میں بہت ہیں مثلاً پ ۲۴ رکوع ۵ میں ہے: لَىٕنْ اَشْرَكْتَ لَیَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ "یعنی اگر تو نے اللہ کا شریک ٹھہرایا تو ضرور تیر اسب عمل برباد ہو جائے گا"۔ حالانکہ کوئی نبی خدا تعالیٰ کا شریک کسی کو ہرگز نہیں ٹھہرا سکتا اور ملائکہ کے بارے میں فرمایا: وَ مَنْ یَّقُلْ مِنْهُمْ اِنِّیْۤ اِلٰهٌ مِّنْ دُوْنِهٖ فَذٰلِكَ نَجْزِیْهِ جَهَنَّمَ ( پ۱۷ع۲) " یعنی جو ان میں سے کہے میں اللہ کے سوا معبود ہوں تو اسے ہم جہنم کی جزا دیں گئے "۔ حالانکہ ان کے بارے میں خدا تعالیٰ نے خود فرمایا: وَ هُمْ بِاَمْرِهٖ یَعْمَلُوْنَ(۲۷) (پ ۱۷ع۲) "یعنی ملائکہ اس کے حکم پر کار بند ہوتے ہیں"۔ یہاں تک کہ پ ۲۵ ع ۳میں فرمایا:  قُلْ اِنْ كَانَ لِلرَّحْمٰنِ وَلَدٌ ﳓ فَاَنَا اَوَّلُ الْعٰبِدِیْنَ(۸۱)" یعنی تم فرماؤ! اگر رحمن کے لئے لڑکا ہوتا تو سب سے پہلے میں پوچتا "۔ حالانکہ خدا تعالیٰ کی ذات پاک ہونے سے پاک ہے جیسا کہ سورہ اخلاص میں فرمایا:  لم یلد۔ لہذا جس طرح یہ سب علی سبیل الفرض ہیں ایسے حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم پر سب انبیائے کرام کے ایمان لانے اور مدد کرنے کا عہد بھی علی سبیل الفرض ہے ( تفسیر کبیر ) اور بعض کا قول یہ ہے کہ سب انبیائے کرام سے ایک دوسرے کے بارے میں عہد لیا گیا۔ اس صورت میں ثُمَّ جَاءَ كُمْ رَسُولُ الخ کا مطلب یہ ہوگا کہ ہر نبی سے اس بات کا عہد لیا گیا کہ اگر تم کسی نبی کا زمانہ پاؤ تو ان کی تصدیق کرو اور ان کی مدد کرو اور اگر کوئی نبی تمہارے زمانہ میں نہ ہو تو اپنی امت کو آنے والے نبی پر ایمان لانے اور ان کی مدد کرنے کی تاکید کرو۔ یہ قول حضرت سعید بن جبیر، حسن اور طاؤس کا ہے رضی اللہ عنہھم اور تفسیر کبیر ،تفسیر خازن۔ تفسیر معالم التنزیل اور تفسیر صاوی میں اسی قول کو مقدم کیا گیا ہے اور تفسیر روح البیان میں صرف اسی قول کو بیان کیا اور بعض لوگوں نے کہا کہ آیت میثاق میں نبی سے مراد امت ہے جیسا کہ آیت کریمہ یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ میں نبی سے مراد امت ہے تو اس صورت میں مطلب یہ ہوا کہ امتیوں سے عہد لیا گیا کہ آنے والے رسول پر تم ضرور ایمان لانا۔ (تفسیر کبیر) اور بعض مفسرین کا قول ہے کہ آیت کریمہ میں مضاف کا حذف ہے تو مطلب یہ ہوا کہ اللہ تعالی نے نبیوں کی اولاد بنی اسرائیل سے عہد لیا کہ جب تمہارے پاس تمہاری کتاب کی تصدیق کرنے والا رسول آئے تو تم اس پر ضرور ایمان لانا اور اس کی مدد کرنا۔ (تفسیر کبیر ۔تفسیر مدارک) اور بعض لوگوں کا قول ہے کہ انبیائے کرام اور ان کی امتوں سب سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں عہد لیا گیا مگر ذکر صرف انبیائے کرام کا اس لئے ہوا کہ انبیاء کا عہد ان کی امت کا عہد ہے کہ متبوع کا عہد تابع کا عہد ہوتا ہے۔ (تفسیر خازن۔ تفسیر معالم التنزیل) اور بعض لوگوں کا قول یہ ہے کہ انبیائے کرام اپنی امتوں سے عہد لیتے تھے کہ جب سید نا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم معبوث ہوں تو ان کے اوپر ضرور ایمان لانا اور ان کی مدد ضرور کرنا۔ تفسیر کبیر اور تفسیر خازن میں ہے کہ یہ قول اکثر مفسرین کا ہے مگر قول اول قوی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: دنیا میں کوئی نبی و رسول نہیں آیا مگر خدا تعالیٰ نے ان سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کا عہد لیا اور پیغمبر نے اپنی قوم سے عہد لیا کہ اگر تم ان کا زمانہ پاؤ تو ان پر ضرور ایمان لانا اور ان کی مدد کرنا۔ (تغير خازن) وهو تعالى ورسوله الاعلى اعلم بالصواب

كتبه: جلال الدین احمد امجدی

۸/ ربیع الاول ۱۴۰۱ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ فیض الرسول
جلد1
صفحہ50
مفتی فقیہِ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃُ اللہ علیہ
نمبر SF-242

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب العقائد
بابباب النبوة والرسالة
فصلفصل في خاتم النبيين ﷺ
موضوععقائد
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅