زید کئی سال سے ایک مدرسہ میں تعلیم دے رہا ہے خدا تعالیٰ نے ان کو حج بیت اللہ سے سرفراز فرمایا۔
دریافت طلب یہ امر ہے کہ ان کو ایام حج کی تنخواہ کا مطالبہ کرنا اور کمیٹی کا ان کے مطالبہ کو منظور کرنا جائز ہے یا نہیں؟
حج کی ادائیگی میں جو ایام صرف ہوئے ان ایام کی تنخواہ کا مطالبہ کرنا جائز نہیں اور ایسے مطالبہ کا منظور کرنا بھی جائز نہیں اس لئے کہ مدرس ان ایام کی تنخواہ کا مستحق نہیں ہے۔ جیسا کہ شامی جلد سوم مطبوعہ ہندص ۴۰۸ میں ہے: أَنَّ الْمُدَرِّسَ وَنَحْوَهُ إذَا أَصَابَهُ عُذْرٌ مِنْ مَرَضٍ أَوْ حَجٍّ بِحَيْثُ لَا يُمْكِنُهُ الْمُبَاشَرَةُ لَا يَسْتَحِقُّ الْمَعْلُومَ لِأَنَّهُ أَرَادَ الْحُكْمَ فِي الْمَعْلُومِ عَلَى نَفْسِ الْمُبَاشَرَةِ فَإِنْ وُجِدَتْ اسْتَحَقَّ الْمَعْلُومَ وَإِلَّا فَلَا وَهَذَا هُوَ الْفِقْهُ اهـ مُلَخَّصًا۔(حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي – ابن عابدين (٤ / ٤١٩)(جدید تخریج؛سنّی فتویٰ)
هذا ما ظهر لي والعلم عند الله تعالى ورسوله جل جلاله وصلى الله عليه وسلم.
جلال الدین احمد الامجدی (رحمۃُ اللہِ علیہ)
۲۰جمادی الاولی ۱۴۰۲ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔