کیا حیلہ شرعی کے بعد حج و عمرہ کے صدقے کو عربی مدرسوں میں صرف کیا جا سکتا ہے؟
حج و عمرہ کے صدقے کو حیلہ شرعی کے بعد عربی مدرسوں میں صرف کیا جا سکتا ہے اس لئے کہ صدقے کےحقدار فقراء و مساکین ہوتے ہیں۔
لیکن حج و عمرہ کے صدقے کا حکم یہ ہے کہ اس صدقے کو صرف ایک مسکین کو دینے سے ادا نہیں ہوگا بلکہ صدقہ چھ مسکینوں کو دیا جائیگا۔
صدقہ فطر کی مقدار حضرت علامہ ابن عابدین شامی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں : على ستة مساكين كل واحد نصف صاع حتى لو تصدق بها على ثلاثة أو سبع فظاهر كلامهم أنه لا يجوز لان عدد منصوص عليه ( رد المحتار جلد دوم صفحه ۲۲۸)
الجواب صحيح : جلال الدین احمد الامجدی
كتبه : وفاء المصطفى الامجدى
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔