حجرِ اسود کیا چیز ہے؟ وہ کہاں سے آیا ہے؟
حجر اسود اس کالے پتھر کو کہتے ہیں جو کعبہ شریف کی دیوار کے ایک کونے میں زمین سے تقریباً چارفٹ اوپر نصب ہے یہ پتھر جنت سے آیا ہے اور اس کے یاقوتوں میں سے ایک یاقوت ہے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے: قَالَ رَسُولُ الله ﷺ: نَزَلَ الْحَجَرُ الْأَسْوَدُ مِنَ الْجَنَّةِ۔ (مشكاة المصابيح – الخطيب ولي الدين التبريزي (٢ / ٧٩٢) یعنی رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حجر اسود جنت سے آیا ہے۔ (احمد، ترمذی، مشکوۃ ص ۲۲۷)
اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: إِنَّ الرُّكْنَ وَالْمَقَامَ يَاقُوتَتَانِ مِنْ يَاقُوتِ الْجَنَّةِ۔(مشكاة المصابيح – الخطيب ولي الدين التبريزي (٢ / ٧٩٣) یعنی حجرِ اسود اور مقامِ ابراہیم جنت کے یاقوتوں میں سے دو یاقوت ہیں۔ (ترمذی ، مشکوۃ ص ۲۲۷)
والله تعالى ورسوله اعلم بالصواب.
کتبــــــه : جلال الدین احمد الامجدی
۴ ربیع الآخر ۱۴۰۲ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔