🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

حضرت آدم علیہ السلام کی قبر کہاں ہے اور انسانوں کے مزاج مختلف کیوں ہیں

🔖 SF-0041 👤 فقیہِ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃُ اللہ علیہ 👁️ 174 12 Apr 2026 ⏱️ 6 منٹ مطالعہ
❓
سوال

زید کہتا ہے کہ بیتُ اللہ شریف حضرت آدم علیہ السلام کی قبر ہے کیونکہ جب اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا فرمایا تو اسی جگہ کی مٹی لیا تھا جس کی جگہ بیتُ اللہ شریف بنا ہے تو کیا واقعی بیتُ اللہ شریف حضرت آدم علیہ السلام کی قبر ہے اگر نہیں ہے تو حضرت آدم علیہ السلام کی قبر کہاں ہے؟

✅
جواب

الجواب: اللهم هداية الحق والصواب

بیتُ اللہ شریف کو حضرت آدم علیہ السلام کی قبر بنانا اور دلیل میں یہ  پیش کرنا کہ جب اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا فرمایا تو اسی جگہ کی مٹی لیا تھا غلط ہے اس لئے کہ حدیث اور تفسیر کی معتبر کتابوں سے ثابت ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام کا پتلا تیار کرنے کے لئے پوری روئے زمین سے مٹی لی گئی تھی جس میں سیاہ، سفید، سرخ اور کھاری وغیرہ ہر قسم کی مٹی تھی اس لئے ان کی اولاد کا مزاج ہر قسم کا ہے۔

 جیسا کہ حدیث کی مشہور کتاب احمد، ترمذی اور ابوداؤد میں ہے: عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «إِنَّ اللهَ تَعَالَى خَلَقَ آدَمَ» مِنْ قَبْضَةٍ قَبَضَهَا مِنْ جَمِيعِ الْأَرْضِ، فَجَاءَ بَنُو آدَمَ عَلَى قَدْرِ الْأَرْضِ، فَجَاءَ مِنْهُمُ الْأَحْمَرُ وَالْأَبْيَضُ وَالْأَسْوَدُ وَبَيْنَ ذَلِكَ، وَالسَّهْلُ وَالْحَزْنُ، وَالْخَبِيثُ وَالطَّيِّبُز (سنن الترمذي - ت بشار – الترمذي (٥ ‏/ ٧١) یعنی ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وسلم کو یہ فرماتے ہوئے میں نے سنا ہے کہ خدا تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو ایک مٹھی مٹی سے پیدا کیا ہے جو پوری زمین سے لی گئی تھی تو آدم علیہ السلام کی اولاد کا مزاج زمین کے مطابق ہے کہ بعض ان میں سے سرخ ہیں ، بعض سفید ، بعض کالے ہیں اور بعض ان کے درمیان اور بعض نرم مزاج ہیں اور بعض سخت مزاج اور کچھ پاک طبیعت کے ہیں اور کچھ نا پاک طبیعت کے۔ (مشکوۃ شریف ص ۲۲)

اور تفسیر جلالین ص ۷ پر ہے: خَلَقَ اللَّه تَعَالَى آدَم مِنْ أَدِيم الْأَرْض أَيْ وَجْههَا بِأَنْ قَبَضَ مِنْهَا قَبْضَة مِنْ جَمِيع أَلْوَانهَا۔ (تفسير الجلالين – المحلي، جلال الدين (٨)  یعنی اللہ تعالیٰ نے روئے زمین سے ہر رنگ کی ایک ایک مٹھی لے کر حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا فرمایا۔

 اور تفسیر صاوی جلد اول ص ۱۹ میں ہے: هو ماخوذ من اديم الأرض لخلقه من جميع اجزائها وكانت ستين جزا ولذالك كانت طباع بنيه ستين طبعاً یعنی لفظ آدم ادیم الارض سے ماخوذ ہے اس لئے کہ حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش زمین کے تمام اجزاء سے ہوئی ہے جو ساٹھ جز ہیں اس لئے ان کی اولاد کی طبیعتیں ساٹھ قسم کی ہیں۔

 اور تفسیر جمل جلد ثانی ص ۴۳ میں ہے: انه كان تراباً متفرق الاجزاء  یعنی حضرت آدم علیہ السلام کا پتلا مختلف حصوں کی مٹی سے تیار ہوا تھا۔

اور تفسیر ابو السعود علی ہامش تفسیر کبیر جلد اول ص ۲۶۴ میں ہے: انه تعالى قبض قبضة من جميع الأرض یعنی خدا تعالى نے آدم علیہ السلام کو پیدا کرنے کے لئے پوری زمین سے ایک مٹھی مٹی لی ۔

اور تفسیر خازن جلد اول ص ۳۶ میں ہے: وقبض منها قبضة من جميع بقاعها من عذبها ومالحها وحلوها ومرها وطيبها وخبيثها۔(تفسير الخازن لباب التأويل في معاني التنزيل – الخازن (١ ‏/ ٣٦) یعنی حضرت عزرائیل علیہ السلام نے خدا تعالیٰ کے حکم سے حضرت آدم علیہ السلام کا پتلا تیار کرنے کے لئے زمین کے ہر حصے سے ایک مٹھی مٹی جس میں خوشگوار، نمکین، میٹھی ، کڑوی، اچھی اور خراب ہر قسم کی مٹی تھی،

اور تفسیر روح البیان جلد اول ص ۹۹ میں ہے: فقبض قبضة من وجه الأرض مقدار أربعين ذراعا من زواياها الأربع فلذلك يأتى بنوه اخيافا اى مختلفين على حسب اختلاف ألوان الأرض وأوصافها فمنهم الأبيض والأسود والأحمر واللين والغليظ۔(روح البيان – إسماعيل حقي (١ ‏/ ٩٩) یعنی حضرت عزرائیل علیہ السلام نے حضرت آدم علیہ اسلام کا پتلا تیار کرنے کے لئے زمین کے ہر حصے سے چالیس ہاتھ مٹی لی اس لئے زمین کے رنگ اور اس کی حالتوں کے مختلف ہونے کے لحاظ سے ان کی اولاد بھی مختلف ہے کہ ان میں سے بعض سفید، بعض کالے بعض سرخ بعض نرم اور بعض سخت ہیں۔

حدیث شریف اور معتبر تفسیروں کے ان تمام حوالہ جات سے روز روشن کی طرح واضح ہو گیا کہ حضرت آدم علیہ السلام پوری روئے زمین کی ہر قسم کی مٹی سے بنائے گئے ہیں۔ لہذا یہ کہنا غلط ہے کہ جہاں بیت اللہ شریف ہے صرف وہاں کی مٹی سے بنائے گئے ہیں اور یہ کہنا بھی غلط ہے کہ بیتُ اللہ شریف حضرت آدم علیہ السلام کی قبر ہے اس لئے کہ ان کی قبرمنٰی میں مسجد خیف کے پاس ہے اسی طرح تفسیر عزیزی وغیرہ میں حضرت مجاہد سے روایت ہے۔ (تفسیر نعیمی جلد اول ص ۲۰۴) 

وهو تعالى ورسوله الأعلى اعلم بالصواب.

کتبــــــه : جلال الدين احمد الامجدی

۱۳ صفر المظفر ۱۴۰۱ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ فیض الرسول
جلد1
صفحہ500
مفتی فقیہِ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃُ اللہ علیہ
نمبر SF-0041

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
موضوعحج
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅