سرکار اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا عبد المطلب توحید پرست تھے یا نہیں؟ اگر توحید پرست تھے تو خانہ کعبہ کی کلیدان کے ہاتھوں میں ہوتے ہوئے خانہ کعبہ کے اندر تین سو ساٹھ بت کیسے رکھے ہوئے تھے ؟ جبکہ ان کو پورا اختیار تھا چاہتے تو رکھتے یا نکال دیتے اور ان کی توحید پرستی واقعہ ابرہہ سے ثابت ہے۔
سرکار اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا حضرت عبد المطلب توحید پرست تھے جیسا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان نے اپنے رسالہ مبارکہ شمول الاسلام الاصول الرسول الكرام میں واضح دلائل کے ساتھ افادہ فرمایا ہے لیکن انہوں نے خانہ کعبہ کو بتوں سے پاک نہیں کیا اس لئے کہ پورا عرب بتوں کی عبادت اور ان کی محبت میں غرق تھا یہاں تک کہ حضرت عبدالمطلب کا خاندان بھی تو اس صورت میں بتوں کی حفاظت کرنا اور خانہ کعبہ سے ان کو نکالنا پورے عرب سے اعلان جنگ کے مترادف ہوتا جو ان کی طاقت سے باہر تھا۔ هذا ما ظهر لي والعلم بالحق عند الله تعالى ورسوله جل جلاله وصلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔