(۱) ہم لوگ آج تک علمائے دین سے سن کر اسماعیل دہلوی کو کافر کہتے تھے، لیکن ایک مولوی صاحب سے ہم لوگوں نے دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ میں ثبوت سے کہتا ہوں کہ اسماعیل دہلوی کو کافر نہ کہنا چاہیے، بلکہ احتیاط کرنی چاہیے۔ آپ لوگ اس کا صحیح جواب دیجیے؟
(۲) ہمارے یہاں کے پیش امام حج کو چلے گئے اور ان کے جانے کے بعد یہاں کے کچھ لوگ مل کر ایک شخص کو نماز پڑھانے کے لیے لائے، تو ہم لوگوں نے ان سے دریافت کیا کہ حسام الحرمین کے اندر ہم لوگوں نے دیکھا ہے اور علمائے کرام سے سنا ہے کہ رشید احمد گنگوہی، اشرف علی تھانوی، خلیل احمد انبیٹھوی، قاسم نانوتوی اور اسماعیل دہلوی کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ تب اس نے کہا کہ ہم ان لوگوں کو کچھ برا بھلا نہیں کہیں گے۔
تب ہم لوگوں نے ان کے پیچھے نماز پڑھنا چھوڑ دیا، الگ پڑھنے لگے۔ تب دوسرے مولوی صاحب نے آ کر اعلان کیا کہ آپ لوگ کون ہوتے ہیں پوچھنے والے؟ آپ کو پوچھنے کا کوئی حق نہیں اور اسے بتلانا حق نہیں۔ یہ مفتیوں کا کام ہے، یہ صرف مفتی لوگ کہہ سکتے ہیں۔ تو کیا ہم لوگ عقیدہ کے بارے میں کسی سے نہ پوچھیں اور جو بھی آئے، اس کے پیچھے نماز پڑھ لیں یا نہ پڑھیں اور ان لوگوں کو کافر کہیں یا نہیں؟
(۳) ہم لوگ سنی عقیدہ رکھتے ہیں اور بریلی کے اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ کے کہنے پر چلتے ہیں، لیکن ایک مولوی نے تقریر میں اعلان کیا کہ نہ تم لوگ بریلوی بنو، نہ وہابی، نہ دیوبندی اور نہ چودھویں صدی کے ملاؤں کا کہنا مانو، صرف محمدی بنو۔
تو ہم لوگوں کے سمجھ میں نہیں آتا کہ بریلوی بننے سے بھی روکا جاتا ہے اور چودھویں صدی کے ملاؤں کا کہنا ماننے سے بھی روکا جاتا ہے، تو اب ہم لوگ کیا بنیں اور کس کا کہنا مانیں؟ اور بریلوی و محمدی میں کیا فرق ہے؟ جواب بحوالہ کتب ارسال فرمائیں۔
(۱) اسماعیل دہلوی اپنے کفریاتِ مندرجہ تقویۃ الایمان و صراط مستقیم وغیرہ کی بنا پر بحکم فقہائے کرام رحمہم اللہ ضرور کافر ہے۔ جو مسلمان اس کو ان کفریات کی وجہ سے کافر کہے گا، اس کو منع نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلی رسالہ صمصام حیدری برگردن وہابی بدین بسکوہری میں ملاحظہ ہو۔ واللہ اعلم۔
(۲) عوام کو فتویٰ دینے کا حق تو نہیں ہے، لیکن مفتیانِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے فتاویٰ حقہ سنا دینے کا ضرور حق ہے۔ کہ مکہ معظمہ و مدینہ طیبہ و عرب و عجم کے حضرات علمائے کرام رحمۃ اللہ علیہم نے جب فتویٰ صادر فرما دیا کہ گنگوہی اور اسماعیل دہلوی اور نانوتوی اور تھانوی کے ان کے عقائد کفریہ مندرجہ حفظ الایمان و براہینِ قاطعہ و تحذیر الناس دونوں کے فتویٰ کے سبب شرعاً کافر و مرتد ہیں، جو ان کے کفریات مذکورہ پر مطلع ہو کر ان کو کافر کہنے سے زبان روکے، وہ بھی شرعاً کافر و مرتد ہے، تو علماء اہلِ اسلام اس فتویٰ پر عمل کرنا فرض ہیں اور اس فتویٰ کو سنا دینا حق ہے۔
اور دوسرا مولوی اللہ و رسول کے دشمنوں کا حامی ہے، ان کے کفریات پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے۔ بحکم شریعت مطہرہ وہ بھی کافر مرتد ہے۔ "الصوارم الہندیہ" میں ملاحظہ ہو۔
(۳) بریلی شریف کے فاضلِ افضل حضور اعلیٰ حضرت مولانا محمد احمد رضا خان صاحب رضی اللہ عنہ کا دین و مذہب جو ان کی کتابوں سے ظاہر ہے، وہی ہے جو خالص دینِ محمدی ہے۔ جو بریلوی بننے سے روکتا ہے، وہ محمدی بننے سے روکتا ہے، وہی بحکم شریعت مطہرہ الفقہاء کافر ہے۔ وہو تعالیٰ اعلم وعلمہ اتم۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔