مشرکین کی بخشش تحت قدرت باری تعالیٰ ہے یا نہیں ؟
بیشک مغفرت مشرکین تحت قدرت باری تعالی ہے شرح مقاصد الطالبین فی علم اصول الدین میں ہے :اتفقت الامة ان الله تعالى لا يغفر عن الكفر قطعاً وان جاز عقلا (بحوالہ سبحان السبوح ص ۸۲) لیکن ان کی مغفرت کا وقوع محال ہے لقوله تعالى : إِنَّ اللهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ حاصل یہ ہے کہ مغفرت مشرکین عقلا ممکن بالذات اور شرعا محال بالغیر ہے وهو تعالى اعلم صلى المولى جل وعلا على حبيبه وسلم.
كتبہ:
غلامی جیلانی
مدرس دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف١٩ رجب المرجب ۱۳۹۳ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔