بکر نے بازار سے سامان خریدا اور اس کو لے کر گھر آیا اور گھر پر خالد سے ملاقات ہوئی تو خالد نے بکر سے کہا کہ یہ سامان خراب اور عیب دار ہے تو بکر نے کہا عیب کس کے اندر نہیں ہے عیب تو اللہ عز و جل مجدہ کے علاوہ سب کے اندر ہے تو اس پر خالد نے کہا کہ کیا عیب رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے اندر بھی ہے تو بکر نے کہا: ہاں! پھر خالد نے کہا: کیا فرشتوں کے اندر بھی ہے؟ تو بکر نے کہا: ہاں ! فرشتوں کے اندر بھی ہے! پھر بکر کے اس کہنے پر خالد نے کہا کہ تو بہ کرو تو بکر نے کہا: میں تو برابر تو بہ کرتا رہتا ہوں ایسے تو بہ کرنے سے کیا فائدہ تو مذکورہ صورت میں بکر اسلام سے خارج ہوا یا نہیں اوراس پر تو بہ اور تجدید نکاح ضروری ہے یا نہیں؟ اور اس کے پیچھے نماز پڑھنا اور اس کا ذبیحہ کھانا کیسا ہے؟
الجواب بعون الملك الوهاب
صورت مستفسرہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور ملائکہ میں عیب مان کر کافر و مرتد ہو گیا۔ لہٰذا بکر پر علانیہ تو بہ واستغفار کرنا نیز تجدید ایمان اور بیوی والا ہو تو پھر سے نکاح کرنا فرض ہے۔ اگر خدانخواستہ وہ ایسا نہ کرے تو تمام مسلمان اس کا بائیکاٹ کریں۔ اس کے پیچھے نماز نہ پڑھیں اور نہ اس کا ذبیحہ کھائیں اس لئے کہ ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنا اور ایسے کا ذبیحہ کھانا حرام ونا جائز ہے اور خالد بھی تو بہ کرے اس لئے کہ اس کے غلط سوال نے بکر کو کفر تک پہنچایا ہے۔ هذا ما عندى والعلم بالحق عند الله تعالى ورسوله الاعلى جل جلاله وصلي المولى تعالى عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔