نیشنل انجمن کمیٹی چالیس ممبران کے ساتھ ایک عرصہ دراز سے بچھرے ہوئے بلکہ خصوصاً غرباء و مساکین کی رقومات کے ذریعہ دینی خدمات انجام دے رہی ہے بفضل خدا یہ سب صاحب وسعت ہیں اور نگرانی کی وجہ سے ان چالیس ممبران نے یہ طے کیا کہ ہر ممبر دو ہزار سالا نہ دے ایک سال میں اسی ہزار ہو جائیں گے قرعہ اندازی کے ذریعہ آٹھ ممبران سالانہ روانہ کر کے پانچ سال میں چالیس ممبران زیارت حج بیت اللہ سے سرفراز ہو سکتے ہیں، تو کیا ان چالیس ممبران کا اس طرح حج بیت اللہ کرنا از روئے شرع جائز ہے؟
صورتِ مذکورہ کے ساتھ لوگوں کا حج بیتُ اللہ کے لئے جانا جائز ہے شرعاً کوئی قباحت نہیں۔
ھذا ما ظهر لي والعلم عند الله تعالىٰ ورسوله جل جلاله وصلى الله عليه وسلم.
کتبــــــه : جلال الدین احمد الامجدی
۲ صفر المظفر ۱۴۰۲ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔