زید کے مرنے کے بعد یا پہلے اس کی اولاد یا زوجہ سود کے پیسوں سے حج بیت اللہ کر سکتے ہیں یا نہیں؟ بینوا توجروا
زید کی زندگی میں یا اس کے مرنے کے بعد اس کی اولاد یا اس کی بیوی کوئی بھی سود کے مال سے حج نہیں کر سکتا کہ حرام ہے۔
درمختار مع شامی جلد دوم صفحہ ۴۵۶ میں ہے:
وَقَدْ يَتَّصِفُ بِالْحُرْمَةِ كَالْحَجِّ بِمَالٍ حَرَامٍ
— حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي – ابن عابدين (٢ / ٤٥٦)
. " اور اس کے تحت شامی میں ہے :
إنَّ الْحَجَّ لَيْسَ حَرَامًا بَلْ الْحَرَامُ هُوَ إنْفَاقُ الْمَالِ الْحَرَامِ
(حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي – ابن عابدين (٢ / ٤٥٦)
اور چند سطر بعد ہے:
الْحَجّ لَا يُقْبَلُ بِالنَّفَقَةِ الْحَرَامِ كَمَا وَرَدَ فِي الْحَدِيثِ
(حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي – ابن عابدين (٢ / ٤٥٦)
اور حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمة والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ : ” مال حرام سے حج کو جانا حرام ہے ۔ (بہار شریعت حصہ ششم صفحہ ۷ ) والله تعالیٰ اعلم.
الجواب صحيح : جلال الدین احمد الامجدی
كتبه : محمد غیاث الدین نظامی مصباحی
یکم ربیع الاول ۱۴۲۲ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔