🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

تمتع کرنے والے کا احرامِ حج سے پہلے عمرہ کا حکم

🔖 SF-051 👤 فقیہِ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃُ اللہ علیہ 👁️ 155 19 Apr 2026 ⏱️ 4 منٹ مطالعہ
❓
सवाल

متمتع محرم بدون الہدیٰ قبل احرام حج ایام اقامت میں نفلی عمرہ کر سکتا ہے یا نہیں؟ پاکستان کراچی سے "فتویٰ برائے ادائے عمرہ" نام کا ایک فتویٰ شائع ہوا ہے۔ جس میں جواز کی طرف روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس کے برخلاف بہارِ  شریعت کی عبارت سے معلوم ہوتا ہے کہ ایام اقامت میں عمرہ ممنوع ہے حُجاج کو صرف طواف کرنا چاہئے بہارِ شریعت کی عبارت درج ذیل ہے (۳۰) اب یہ سب حُجاج (قارن متمتع مفرد کوئی ہو) منیٰ جانے کے لئے مکہ معظمہ میں آٹھویں تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں ایام اقامت میں جس قدر ہو سکے نرا طواف بغیر اضطباع و رمل و سعی کرتے ہیں کہ باہر والوں کے لئے یہ سب سے بہتر ہے۔ بہارِ شریعت حصہ ششم "طواف و سعی صفا و مروہ و عمرہ کا بیان" اس سلسلہ میں شرعی حکم کیا ہے؟ آپ اپنی تحقیقات سے فیض یاب فرمائیں۔

✅
जवाब

الجواب بعون الملك العزيز الوهاب

 متمتع غیر السائق للہدی مکہ معظمہ پہنچ کر عمرہ سے فارغ ہونے کے بعد قبل احرام حج مزید عمرے کر سکتا ہے یا نہیں؟ اس مسئلہ میں علماء کا اختلاف ہے اور راجح قول یہی ہے کہ کر سکتا ہے اس لئے کہ عمرے کا کوئی وقت مقرر نہیں صرف پانچ دن یعنی ۹ ذی الحجہ سے ۱۳ ذی الحجہ تک نا جائز ہے۔ ان ایام کے علاوہ پورے سال ہی جب چاہے کر سکتا ہے اور قارن کو ان دنوں میں بھی عمرہ کرنا جائز ہے جیسا کہ فتاویٰ عالمگیری جلد اول مصری ص ۲۲۱ اور فتاویٰ قاضی خان علی ھامش الہندیہ جلد اول ص ۲۷۵ میں ہے:

(وَوَقْتُهَا) جَمِيعُ السَّنَةِ إلَّا خَمْسَةَ أَيَّامٍ تُكْرَهُ فِيهَا الْعُمْرَةُ لِغَيْرِ الْقَارِنِ كَذَا فِي فَتَاوَى قَاضِي خَانْ وَهِيَ يَوْمُ عَرَفَةَ وَيَوْمُ النَّحْرِ وَأَيَّامُ التَّشْرِيقِ۔ (الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير (١ ‏/ ٢٣٧)

اور درمختار میں ہے: (وجازت في كل السنة) وندبت في رمضان (وكرهت) تحريما (يوم عرفة وأربعة بعدها)۔ (الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي (١٥٧)  

اور علامہ ابن عابدین شامی علیہ الرحمہ نے صاف لفظوں میں جواز کی صراحت بیان فرمائی ہے جیسا کہ منحۃ الخالق حاشیہ بحر الرائق جلد دوم ص ۳۶۶ میں ہے:

وَقَدْ ذَكَرَ فِي اللُّبَابِ أَنَّ الْمُتَمَتِّعَ لَا يَعْتَمِرُ قَبْلَ الْحَجِّ قَالَ شَارِحُهُ هَذَا بِنَاءً عَلَى أَنَّ الْمَكِّيَّ مَمْنُوعٌ مِنْ الْعُمْرَةِ الْمُفْرَدَةِ أَيْضًا، وَقَدْ سَبَقَ أَنَّهُ غَيْرُ صَحِيحٍ بَلْ إنَّهُ مَمْنُوعٌ مِنْ التَّمَتُّعِ وَالْقِرَانِ وَهَذَا الْمُتَمَتِّعُ آفَاقِيٌّ غَيْرُ مَمْنُوعٍ مِنْ الْعُمْرَةِ فَجَازَ لَهُ تَكْرَارُهَا؛ لِأَنَّهَا عِبَادَةٌ مُسْتَقِلَّةٌ أَيْضًا كَالطَّوَافِ اهـ.(البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري – زين الدين ابن نجيم (٢ ‏/ ٣٩٣)

اور ردالمحتار باب التمتع جلد دوم ص ۱۹۵ میں ہے: در مختار کے قول "اقام بمكة حلالا" کے تحت تنبیہ فرمایا ہے: أَفَادَ أَنَّهُ يَفْعَلُ مَا يَفْعَلُهُ الْحَلَالُ، فَيَطُوفُ بِالْبَيْتِ مَا بَدَا لَهُ وَيَعْتَمِرُ قَبْلَ الْحَجِّ۔(حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي – ابن عابدين (٢ ‏/ ٥٣٧)

 اور چونکہ یہ مسئلہ مختلف فیہ ہے جیسا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی رضی اللہ عنہ نے بھی فتاویٰ رضویہ جلد چہارم ص ۶۷۰ پر اس مسئلہ کے اختلاف کا ذکر ان الفاظ میں فرمایا ہے "لاختلاف العلماء فى نفس جواز العمرة فى اشهر الحج" اور اہل حرم کے عمل سے عدم جواز ظاہر ہے غالباً اس لئے صدر الشریعہ علیہ الرحمہ نے اس مسئلہ کے بیان سے سکوت فرمایا۔

وهو تعالیٰ ورسولہ الاعلیٰ اعلم بالصواب۔

کتبــــــه : جلال الدین احمد الامجدی

۱۴ صفر المظفر ۱۴۰۱ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ فیض الرسول
جلد1
صفحہ498
مفتی فقیہِ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃُ اللہ علیہ
نمبر SF-051

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
موضوعحج
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅