🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
عقائد

یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے

🔖 SF-556 👤 فقیہِ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃُ اللہ علیہ 👁️ 96 30 Oct 2026 ⏱️ 4 منٹ مطالعہ
المستفتی محمد مشرف · از گاما پان دکان مین روڈ  دھاراوی بمبئی 17
❓
Question

1) کیا یزید جنتی ہو سکتا ہے ؟

2) امام حسین رضی اللہ عنہ کے قتل کی بنا پر یزید گنہ گار ہوا کہ نہیں ؟

3) کیا یزید بن معاویہ کو برا کہنا جائز ہے؟

4) یزید کی موت حالت کفر پر ہوئی یا حالت ایمان پر؟

5) یزید کے بارے میں اور پوری پوری روشنی ڈالئے ؟

✅
Answer

 (1) بعض ائمہ کے نزدیک جنتی ہو سکتا ہے، اور بعض کے نزدیک نہیں ہو سکتا ۔

(2) امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے قتل کی بنا پر یزید پلید سخت گنہ گار، حق العبد میں گرفتار، لائق عذاب قہار اور مستحق عذاب نار ہوا۔

(3) بے شک یزید خبیث کو برا کہنا جائز ہے۔

(4) اگر کفر سرزد ہو تو غرغرہ کے وقت تک توبہ مقبول ہے ، اور آدمی زندگی بھر مسلمان ہو تو موت سے پہلے کفر میں مبتلا ہو سکتا ہے تو یزید کی موت حالت کفر پر ہوئی یا حالت ایمان پر اسے اللہ و رسول ہی جانتے ہیں ۔ جل جلالہ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم 

(5) یزید کے بارے میں اعلیٰ حضرت  پیشوائے اہلسنت امام احمد رضا بریلوی الرحمۃ و الرضوان تحریر فرماتے ہیں: يزيد پليد عليه ما يستحقه من العزيز المجيد قطعا يقينًا   باجماع اہلسنت  فاسق و فاجر وجری  علی الکبائر تھا ۔اس قدر پر ائمہ اہلسنت کا  اطباق واتفاق ہے صرف اس کی تکفیر  و لعن میں اختلاف فرمایا ۔امام احمد بن حنبل رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے اتباع و  موافقین اسے کافر کہتے   اور تخصیص نام اس پر لعنت کرتے ہیں ،اور اس آیت کریمہ سے اس پر سند لاتے ہیں : فَهَلْ عَسَیْتُمْ اِنْ تَوَلَّیْتُمْ اَنْ تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ وَ تُقَطِّعُوْۤا اَرْحَامَكُمْاُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ فَاَصَمَّهُمْ وَ اَعْمٰۤى اَبْصَارَهُمْ کیا قریب ہے کہ اگر والی ملک ہو تو زمین میں فساد کرو اور اپنے نسبی رشتہ کاٹ دو یہ ہیں وہ لوگ جن پر اللہ نے لعنت فرمائی تو  انہیں بہرا کر دیا اور ان کی آنکھیں پھوڑ دیں (پ ۲۶ ع٧ ) شک نہیں کہ یزید نے والی ملک ہو کر زمین پر فساد پھیلا دیا حرمین طیبین و خود کعبہ معظمہ  و روضۂ طیبہ کی سخت بے حرمتیاں کیں ، مسجد کریم میں گھوڑے باندھے ان کی لید اور پیشاب منبر اطہر پر پڑے۔ تین دن مسجد نبی صلی اللہ تعالی وسلم بے اذان و نماز رہی۔ مکہ و مدینہ حجاز میں ہزاروں صحابہ و تابعین بے گناہ شہید کئے، کعبہ معظمہ پر پتھر پھینکے، غلاف کعبہ شریف پھاڑا اور جلایا، مدینہ طیبہ کی پاک دامن پارسا ئیں تین شبانہ روز اپنے خبیث لشکر پر حلال کر دیں۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے جگر پارے کو تین دن بے آب و دانہ رکھ کر مع ہمراہیوں کے تیغ ظلم سے پیاسا ذبح کیا۔ مصطفےٰ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے گود کے پالے ہوئے تن نازنین پر بعد شہادت گھوڑے دوڑائے گئے تا کہ تمام استخوان مبارک چور ہو گئے۔ سر انور کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کہ بوسہ گاہ تھا کاٹ کر نیزہ پر چڑھایا اور منزلوں پھر ایا ، حرم محترم   محذرات  مشکوئے رسالت قید کئے گئے اور بے حرمتی کے ساتھ اس خبیث کے دربار میں لائے گئے اس سے بڑھ کر قطع رحم اور زمین میں  فساد کیا ہو گا ،  ملعون ہے وہ جو ان ملعون حرکات کو فسق و فجور نہ جانے قرآن عظیم میں صراحتاً اس پر لَعَنَهُمُ الله فرمایا۔

لہذا امام احمد اور ان کے موافقین اس پر لعنت فرماتے ہیں  اور ہمارے امام اعظم رضی اللہ تعالی عنہ لعن و تکفیر سے احتیاطاً سکوت کہ اس سے فسق و فجور تو اتر ہیں کفر متواتر نہیں اور بحال احتمال نسبت کبیرہ بھی جائز نہیں نہ کہ تکفیر اور امثال وعیدات مشروط  بعدم تو بہ ہیں لقوله تعالى : فَسَوْفَ يَلْقَوْنَ غَيَّا إِلَّا مَنْ تَابَ اور توبہ تادم غرغرہ مقبول ہے اور اس کے عدم پر جزم نہیں اور یہی احوط واسلم ہے۔ (فتاوی رضویہ جلد ششم ص ۱۰۷)

کتبہ
جلال الدین احمد الامجدی
تاریخ ١١/صفر المظفر ١٣٠٣ه‍
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ فیض الرسول
جلد1
صفحہ147
مفتی فقیہِ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃُ اللہ علیہ
نمبر SF-556

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفمتفرقات
موضوععقائد
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅