جس روپیے میں سے زکوۃ نہ نکالی گئی ہو اور اس روپیہ سے کسی نے حج بیتُ اللہ شریف ادا کیا تو حج ہو گا یا نہیں ؟ اور اس کے روپیے کی زکوۃ ادا کرنا اب بھی فرض ہے یا نہیں؟
جن روپیوں کی زکوۃ نہ ادا کی گئی ہو ان روپیوں سے اگر کسی نے حج کیا تو حج ہو جائے گا لیکن ان روپیوں کی زکوۃ ادا کرنا اب بھی فرض ہے اگر نہیں ادا کرے گا تو گنہگار ہوگا ۔
وهو سبحانه و تعالىٰ اعلم.
کتبــــــه : جلال الدین احمد الامجدی
۲۳ ذی الحجہ ۱۳۸۱ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔