🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
عقائد

حضور علیہ السلام کے بعد کسی نبی کا ہونا شرعاً محال ہے

🔖 SF-537 👤 فقیہِ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃُ اللہ علیہ 👁️ 103 21 Oct 2026 ⏱️ 7 منٹ مطالعہ
المستفتی محمد یوسف بنارسی · از ۹۳/١٢بیچ باغ کا پور
❓
Question

(1) زید کہتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی نبی کا وجود عقلا ممکن ہے لیکن چونکہ شریعت مطہرہ نے حضور کا خاتم النبیین ہونا بتا دیا لہذا اب حضور کے بعد کسی نبی کا ہونا شرعا محال ہے برائے کرم شریعت کی روشنی میں بیان کیجئے کہ زید کا قول کہاں تک صحیح ہے اور اگر غلط ہے تو زید کا از روئے شرع کیا حکم ہے؟ جواب مدلل و مفصل مع حوالہ عبارات کتب معتبرہ عنایت فرمائیں۔

(2) زید کہتا ہے کہ محال تحت قدرت باری تعالیٰ ہوتا ہے کیونکہ وہ ممکن بالذات اور محال بالغیر ہوتا ہے دلیل میں کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کا فروں کو جن کا کفر قرآن وحدیث سے ثابت ہے اور وہ قطعی کا فر ہیں جنت میں داخل کرنے پر قادر ہے لیکن وہ ایسا کرے گا نہیں کیونکہ ایسا نہ کرنے کی قرآن نے خبر دی ہے لیکن تحت قدرت داخل ہے اور بکر اس کے خلاف کا قائل ہے۔ از روئے شرع کسی کا قول صحیح اور قابل عمل ہے، اور کس کا قول غلط اور باطل ہے،اور اس کا شرعاً کیا حکم ہے؟ جواب مدلل و مفصل منع   عبارات کتب معتبرہ مرحمت فرمائیں۔

(3) زید عالم دین ہے اور مفتی بھی ازیں قبل ان علمائے دیو بند کو جن کو حسام الحرمین میں ان کی کفری عقائد کی بناء پر اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی رضی اللہ عنہ نے متحقق و ثابت کرتے ہوئے ان پر فتویٰ کفر دیا ہے، جس کے صحیح ہونے پر جمیع علمائے اہلسنت کا اتفاق ہے خود بھی کافر کہا کرتا تھا مگر اب یہ کہتا ہے کہ جب سے میں نے بسط البنان دیکھی ہے بر بنائے احتیاط کا فر کہنے میں تامل کرتا ہوں دریں صورت زید کے لئے از روئے شرع کیا حکم ہے؟ براہ کرم سوالات مذکورہ بالا کا جواب مدلل و مفصل عنایت فرما کر مشکور فرمائیں اور عند اللہ ماجور ہوں ۔

✅
Answer

 (1) بیشک سرکار اقدس آخر الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی نبی کا پیدا ہونا شرعاً محال اور عقلا ممکن بالذات ہے۔ اما الأول فلور ودالنص ولكِنْ رَسُولُ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ واما الثاني فلان خلق نبی بعد نبينا عليهالتحية والثناء من المقدورات الالهية وكل مقدور الهي ممكن، لیکن سرکار اقدس خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد دوسرا خاتم الانبیاء پیدا ہونا محال بالذات ہے۔ لان ختم النبوة وصف لا يقبل الاشتراك عقلا ولا يكون موصوفه الأواحد أو هو نبينا رحمة للعالمين صلى الله عليه وسلم اسی لئے وصف ختم نبوت میں سرکار اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا نظیر ومثل محال بالذات ہے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے : مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَسُولُ اللَّهِ خَاتَمَ النَّبِيِّينَ یعنی محمد تمہارے مردوں میں کسی کے باپ نہیں ہاں اللہ کے رسول ہیں اور سب نبیوں میں پچھلے۔  صلی اللہ تعالی علی نبینا وسلم ۔ اس آیت کریمہ کے نزول سے قبل سر کار مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی نبی کا پیدا ہونا دو طرح ممکن تھا ایک بطور امکان وقوعی ۔ دوسرے بطور امکان ذاتی ورود آیت کریمہ نے صرف امکان وقوعی ختم کیا امکان ذاتی ختم نہیں کیا۔ صورت مسئولہ میں چونکہ زید نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی نبی کے وجود کو محال شرعی مانتے ہوئے اس کے وجود کو ممکن کہا ہے اس لئے اس کا قول صحیح ہے کیونکہ وہ صرف امکان ذاتی کا قائل ہے امکان وقوعی کا قائل نہیں۔ والله تعالى اعلم

(2) جمہور اہل سنت کے نزدیک جنت میں کفار کا داخلہ شرعاً محال اور عقلاً ممکن بالذات ہے اور صاحب عمدہ امام ابو البرکات عبد اللہ نسفی علیہ الرحمہ وغیرہ بعض علماء کے نزدیک عقلاً بھی محال ہے شرح مقاصد الطالبین فی علم اصول الدین مین ہے: اتفقت الأئمة ان الله تعالى لا يعفو عن الكفر قطعا وان جاز عقلا ومنع بعضهم الجواز العقلي ايضا. لا مخالف لحكمة التفرقة بين من احسن غابة الاحسان واساء غاية الاساءة وضعفه ظاهر (سبحان السبوح مطبوعہ لاہور ص ۸۴) امام ابن الہمام علیہ الرحمہ مسایرہ میں فرماتے ہیں: صاحب العمدة اختاران العفو عن الكفر لا يجوز عقلا ( سبحان السبوح ہیں ۹۷) مذکورہ بالا عبارت سے ثابت ہوا کہ جمیع اہل سنت اس امر پر متفق ہیں کہ جنت میں کفار کا داخلہ ممتنع شرعی ہے۔ ہاں اختلاف جواز عقلی اور عدم جواز عقلی میں ہے جمہور اہل سنت جو از عقلی کے قائل ہیں اور امام ابوالبرکات نسفی وغیرہ بعض علماء امتناع عقلی کے قائل ہیں۔ صورت مسئولہ میں زید کا قول قوی بعض   مطابق جمہور ہے اور بکر کا قول ضعیف موافق مسلک صاحب عمدہ وغیرہ ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم

(۳) دیوبندیوں کے پیشوا مولوی اشرف علی تھانوی نے اپنی کتاب حفظ الایمان کی عبارات کفریہ التزامی متعینہ کی صفائی میں بسط البنان لکھی جس نے تھانوی صاحب کے کفر پر رجسٹری کر دی معلوم ہوتا ہے کہ زید جو عالم اور مفتی بھی ہے اس نے بسط البنان کے مغالطہ وفریب کا پردہ چاک کرنے والے رسالہ وقعات السنان مصنفہ حضرت مولانا شاہ مصطفیٰ رضا شاہزادہ سرکار اعلی حضرت نہیں دیکھا۔ اس مبارک رسالہ میں شاہزادہ اعلیٰ حضرت نے بسطان البنان کا ایسا علمی ردتحریر فرمایا جس کا جواب نہ تو خود تھانوی صاحب دے سکے نہ آج تک ان کا کوئی حامی مولوی دے سکا۔ تعجب ہے کہ زید خود عالم دین اور مفتی بھی ہے اور اس کے سامنے حفظ الایمان ص ۸ کی وہ عبارت ہے جو اپنے کفری معنی میں متعین ہے اور جس میں تھانوی صاحب نے صاحب و علمك مالم تكن تعلم سر کار مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو صریح گالی دی ہے اور سرکار کی شان میں کھلی توہین کی ہے تو پھر بسط البنان کو دیکھنے کے بعد زید کے نزدیک حفظ الایمان کی گالی اور توہین کیوں کر مدح و تعظیم بن گئی الحاصل چونکہ تھانوی کی حفظ الایمان والی کفری عبارت معنی میں متعین ہے اور صریح متعین کفری قول کے قائل کے بارے میں ائمہ فتوی کا ارشاد ہے : من شك في کفرہ وعذابه فقد کفر اس لئے زید تکفیر تھانوی سے امتناع کے باعث بحکم شریعت اسلامیہ خود کافر ہو گیا اس پر تو بہ تجدید ایمان فرض ہے۔ واللہ تعالی اعلم۔

کتبہ
جلال الدین احمد الامجدی
تاریخ ۹/ شعبان ۱۴۰۰ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ فیض الرسول
جلد1
صفحہ52
مفتی فقیہِ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃُ اللہ علیہ
نمبر SF-537

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب العقائد
بابباب النبوة والرسالة
فصلفصل في خاتم النبيين ﷺ
موضوععقائد
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅