کیا فرماتے ہیں علماے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ۔۔۔۔
غریب شخص جو کہ صاحبِ استطاعت نہ ہو کسی دوست کے تعاون سے یا ذریعہ کمیٹی حج پر جانے والے کا فرض ادا ہو گا یا نہیں ؟
الجواب بعون الملك الوهاب
آدمی جس طرح بھی حج کے لیے جائے اور فرض یا صرف حج کی نیت سے حج کرے تو حجِ فرض ادا ہو جاتا ہے، اس پر دوبارہ حج لازم نہیں۔
بدائع الصنائع : ج ۲ ص: ۲۹۴ میں ہے:
الفقير ... لا يجب الحج عليه في الابتداء ثم اذاحج بالسؤال من الناس يجوز ذلك عن حجة الاسلام، حتى لو أيسر لا يلزمه حجة أخرىٰ
فقیر ۔۔۔ پر ابتداء ج واجب نہیں، مگر جب لوگوں سے مانگ کر حج کرے گا تو اس کا حج ادا ہو جائے گا یہاں تک کہ اگر وہ بعد میں مال دار ہو جائے تو اس پر دوبارہ ج کرنا لازم نہیں۔
منحة الخالق ج ۲ : ۲۹۴ : میں بحرالرائق کی عبارت "کالفقير اذا حج" کے تحت ہے:
أي: فانه يسقط عنه الفرض حتى لو استغنىٰ لا يجب عليه أن يحج
فقیر نے حج کیا تو اس کے ذمہ سے حج ساقط ہو گیا، یہاں تک اگر وہ بعد میں مال دار ہو جائے تو اس پر دوبارہ حج کرنا واجب نہیں۔
واللہ اعلم بالصواب
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔