کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مکہ میں ایک شخص احرام کی چادریں پہن کر نیت سے پہلے اپنے ہاتھوں پرعطر لگاتا ہے اس کے بعد نیت کر لیتا ہے، نیت کے بعد اس کے ہاتھ اس کے جسم یا احرام کے جس حصے پر لگیں گے وہاں یہ خوشبو بھی لگ جائے گی تو اس صورت میں اس پر کچھ لازم ہو گا یا نہیں ؟
الجواب بعون الملك الوهاب
صورتِ مسئولہ میں اس محرم پر کوئی کفارہ وغیرہ لازم نہیں آیا۔
ردالمحتار ج ۳ ،ص ۵۰۸ میں ہے : لِأَنَّ الْحَلَالَ لَوْ طَيَّبَ عُضْوًا ثُمَّ أَحْرَمَ فَانْتَقَلَ مِنْهُ إلَى آخَرَ فَلَا شَيْءَ عَلَيْهِ اتِّفَاقًا
غیر محرم اگر بدن کے کسی حصہ پر خوشبو لگائے پھر احرام باندھ لے اور وہ خوشبو ایک حصہ بدن سے دوسرے حصہ تک جاپہنچے تو بالاتفاق اس پر کچھ لازم نہیں۔
حاشية الطحطاوى على مراقى الفلاح ج:۱، ص ۷۴۲: لأن الحلال لو طيب عضوا ثم أحرم فانتقل منه إلى مكان آخر من بدنه فلا شيء عليه اتفاقا
غیر محرم اگر بدن کے کسی حصہ پر خوش بولگائے پھر حرام باندھ لے اور وہ خوش بو ایک حصہ بدن سے دوسرے حد تک اپنے تو اتفاق اس پر کچھ لازم نہیں۔
كتاب المبسوط ج:۴، ص : ۱۳۶میں ہے: فَإِنْ كَانَ تَطَيَّبَ أَوْ ادَّهَنَ قَبْلَ الْإِحْرَامِ ثُمَّ وَجَدَ رِيحَهُ بَعْدَ الْإِحْرَامِ لَمْ يَضُرَّهُ
احرام سے پہلے خوش بو یا تیل لگایا پھر احرام کے بعد اس کی خوش بو پائے تو اس میں کوئی نقصان نہیں۔ واللہ تعالی اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔