🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

رشوت یا سود کے مال سے حج کرنے کا شرعی حکم

🔖 SF-0058 👤 مصدق مفتی: فقیہ النفس مفتی محمد مطیع الرحمٰن رضوی 👁️ 234 24 Apr 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ۔۔۔۔

 کوئی شخص رشوت یا سود کے مال سے حج کو جائے تو کیا فرض ادا ہو جائے گا یا نہیں ؟

✅
جواب

الجواب بعون الملك الوهاب 

مالِ حرام سے حج کرنا جائز نہیں اگر کر لیا تو فریضہ ادا ہو جائے گا مگر قابل قبول نہیں ہوگا۔

المعجم الاوسط ج: ۵ ص: ۲۵۱ میں ہے:

 اذا خرج الرجل حاجا بنفقة طيبة ووضع رجله في الغرز، فنادي لبيك اللهم لبيك، ناداه من السماء لبيك وسعديك، زادك حلال، وراحلتك حلال، وحجك مبرور، غير مأزور، واذا خرج بالنفقة الخبيثة فضع رجله في الغرز فنادي : لبيك، ناداه مناد من السماء : لا لبيك ولا عديك زادك حرام ونفقتك حرام وحجك غير مبرور

جب کوئی شخص پاک مال سے حج کے لیے نکلتا ہے اور رکاب میں پاؤں رکھتا ہے اور لبيك اللهم لبیک کہتا ہے، تو آسمان سے یہ صدا آتی ہے: لبيك و سعديك تیرا توشہ حلال ہے ، تیری سواری حلال اور واضح طور پر تیرا حج مقبول ہے۔ مگر جب کوئی شخص خبیث مال لے کر حج کے لیے نکلتا ہے اور رکاب میں پاؤں رکھتا ہے اور لبيك اللهم لبیک پکارتا ہے، تو آسمان سے یہ صدا آتی ہے: نہ تیری حاضری قبول نہ تیری خدمت قبول ، تیرا تو شہ حرام ، تیرا نفقہ حرام اور تیرا حج غیر مقبول ۔

فتاوی ہندیہ ج : ۱، ص ۳۸۳ میں ہے:

 فانه لا يقبل الحج بالنفقة الحرام مع أنه يسقط الفرض معها .

مال حرام سے حج مقبول نہیں ہوتا ہے البتہ اس کے ذمہ سے حج کی فرضیت ساقط ہو جاتی ہے۔

فتاوی رضویہ ج: ۱۰، ص ۷۰۹ میں ہے:

رشوت وغیرہ حرام مال کاحج میں صرف کرنا حرام ہے اور قابل قبول نہ ہو گا اگر چہ فرض ساقط ہو جائے گا۔ حدیث میں ارشاد ہوا کہ جو مال حرام لے کرحج کو جاتا ہے اور جب وہ لبیک کہتا ہے فرشتہ جواب دیتا ہے :

لا لبيك ولا سعديك، حتى ترد ما في يديك و حجك مردود عليك یعنی تیری حاضری قبول نہ تیری خدمت قبول اور تیراحج تیرے منہ پر مردود ، جب تک کہ حرام مال تیرے ہاتھ میں ہے، واپس نہ دے۔

واللہ اعلم بالصواب 

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ فیض الرحمٰن
جلدجلد 1
صفحہ623
مفتی مصدق مفتی: فقیہ النفس مفتی محمد مطیع الرحمٰن رضوی
نمبر SF-0058

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
موضوعحج
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅