کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین حسب ذیل مسائل میں :
(1) اگر کوئی شخص خود حج کے لیے جانے سے مجبور ہو تو دوسرے شخص کو حج بدل کے لیے روانہ کر سکتا ہے؟ جواب طلب امر یہ ہے کہ مرد کے بدلے مرد اور عورت کے بدلے عورت کو ہی بھیجنا شرط ہے یا کسی کے بدلے کسی کو بھی بھیج سکتے ہیں؟
(2) جس شخص کو حج بدل کے لیے بھیجا جائے گا وہ پہلے اپنا فریضہ حج ادا کیا ہوا ہونا شرط ہے یا ایسا شخص بھی بھیجا جا سکتا ہے جس نے ابھی خود کا فریضہ ادا نہیں کیا ہے اور حج بدل کے لیے صاحب استطاعت کو بھیجنا اچھا ہے یا غریب شخص کو بھی بھیج سکتے ہیں؟
الجواب بعون الملك الوهاب
(1) حج بدل کے لیے شرط ہے کہ صاحبِ استطاعت جس کی طرف سے حج کرایا جا رہا ہے وہ وُقُوفِ عرفہ سے پہلے پہلے ایسا عاجز ہو گیا ہو کہ تا زیست اس عجز کے زوال کی امید نہ ہو تو ایسے شخص کا حج بدل ہو سکتا ہے۔ پھر یہ کہ حج بدل میں مرد کے بدلے مرد اور عورت کے بدلے عورت شرط نہیں ہے بلکہ ایک دوسرے کو بھی بھیجا جا سکتا ہے۔
(2) جس پر حج فرض ہو اس کو حج بدل میں بھیجنا مکروہ بلکہ گناہ ہے۔ اگر بھیجے گا تو حج ادا ہو جائے گا مگر خود حج بدل کرنے والے کا حج ادا نہ ہوگا ۔ ( کمافی الکتب العامہ ) واللہ اعلم بالصواب ورسوله ﷺ
کتبــــــه : محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی(رحمۃُ اللہِ علیہ)
جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔