کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں۔۔۔۔
اگر عین طواف بیت اللہ کے وقت کسی عورت کو حیض آجائے تو طواف ادا کرنے اور دیگر ارکان ادا کرنے کی کیا صورت ہے اور عورت کا حج پورا ہوگا یا نہیں؟
الجواب بعون الملك الوهاب
ایامِ حیض میں طواف کرنا حرام ہے۔
عالمگیری میں ہے: (وَمِنْهَا) حُرْمَةُ الطَّوَافِ لَهُمَا بِالْبَيْتِ وَإِنْ طَافَتَا خَارِجَ الْمَسْجِدِ۔(الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير (١ / ٣٨)
حیض و نفاس والی عورتوں کے لیے بیت اللہ کا طواف حرام ہے، اگر چہ خارج مسجد ہو ۔ اختتام حیض کے بعد طواف کرے گی ۔ دیگر دوسرے ارکان متصل صحیح ادا کرے اور اس کے حج کی تکمیل میں خلل واقع نہ ہوگی ۔ والله اعلم بالصواب ورسوله ﷺ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔