زید نے ہندو کے ہاتھ کا ذبح کیا ہوا کبوتر کا گوشت کھا لیا، گوشت کھانے پر پتہ چلا تو زید بہت نادم ہوا، ایسی صورت میں زید کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی جان کاری میں گوشت نہیں کھایا ہے ، شرع سے کیا حکم عائد ہوتا ہے اگر کفارہ لگے گا تو کیا لگے گا؟ جو بھی شرع کا حکم ہو صادر فرمائیں۔
ہندو کا ذبیحہ مردار ہے یہ جانتے ہوئے کہ ہندو کا ذبیحہ ہے کھانا حرام قطعی ہے اگر واقعی یہ زید جانتا رہا کہ یہ کبوتر ایک ہندو نے ذبح کیا تھا پھر بھی اسے کھا لیا تو ضرور گنہ گار ہوا اس پر تو بہ فرض ہے لیکن جب زید یہ کہتا ہے کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ ہندو کا ذبح کیا ہوا گوشت ہے تو اس پر کوئی الزام نہیں۔ واللہ تعالی اعلم
۱۴ / جمادی الآخره ۱۴۰۴ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔