ہندہ کے تین لڑکے ہیں زید، بکر ، محمود زید پر حج فرض ہے اور محمود غیر مستطیع مگر متوسط الحال اور تینوں لڑکے والدین سے الگ رہتے ہیں اور الگ الگ کاروبار بھی ہے ۔ زید حج کی ادائیگی کا ارادہ رکھتا ہے مگر اس کی والدہ ہندہ اس بات پر مصر ہے کہ زید اس کو بھی ساتھ لے جائے۔ اور نہ لے جانے پر والدہ ناراض ہو جائے گی۔ زید کہتا ہے کہ اخراجات حج کا نصف تو میں دے سکتا ہوں مگر نصف کا انتظام نہیں کر سکتا اور والدہ نصف حصہ کا بھی نہیں کرتی ، ایسی صورت میں کیا والدہ کی ناراضی زید کی فرضیت حج کی ادائگی میں رکاوٹ بنے گی یا نہیں ۔ بینوا توجروا
جناب امتیاز احمد ، اقبال احمد صاحبان، خیر آباد، اعظم گڑھ
۲۲ رجب ۱۴۰۸ھ
زید حج فرض کی ادائیگی کے لیے جائے اور والدہ کی ناراضگی کی پروانہ کرے ، حدیث میں ہے: لا طاعة المخلوق في معصية الخالق ( مشكاة المصابيح ، ص: ۳۲۱، کتاب الإمارة والقضاء، مجلس بركات، اشر فيه مبارک پور) حج فرض کے وجوب یا صحت کے لیے والدہ کی اجازت درکار نہیں، لہذا بلا دریغ حج ادا کرے ۔ واللہ تعالی اعلم
.
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔