🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

حج کس پر فرض ہے ؟

🔖 SF-0093 👁️ 188 05 May 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
❓
سوال

حج کب فرض ہوتا ہے ؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ لڑکی، لڑکے کی شادی کرنے کے بعد اور فراخی کے ساتھ کشادہ مکان بنانے کے بعد ہی حج کو جانا چاہیے۔ جب کہ بعض لوگ شادی بیاہ اور مکان میں ضرورت سے زیادہ خرچ کر ڈالتے ہیں جس کی وجہ سے ان اخراجات کے بعد حج کی استطاعت سے محروم ہو جاتے ہیں۔ حالاں کہ اگر صرف ضروری خرچ کریں تو حج کرنے بھر رقم بچ رہے۔
محمد سلیم قادری، اعظم گڑھ ، یوپی

✅
جواب

اگر کسی کے پاس اتنا پیسہ جمع ہو جائے جو حرمین شریفین سواری سے آنے جانے اور بقدر معتاد جتنے دن وہاں رہنا پڑتا ہے، اور حج کے متعلقات میں جو اخراجات ہوتے ہیں، نیز آمد ورفت کے درمیانی وقفہ میں جن لوگو کا اس پر نان و نفقہ واجب ہو ان سب کو پورا کر سکتا ہو اس پر حج فرض ہے۔ نان و نفقے سے بطریق معتاد وہ جو کھاتا ہو اس کے اخراجات، اور عادۃً جو لباس پہنتا ہو اس کے اخراجات اور رہنے کے لیے اتنا مکان ہو جس میں وہ لوگ جن کا نان و نفقہ واجب ہے رہ سکیں مراد ہے۔ رہ گیا یہ جو رواج ہے اور عوام میں مشہور ہے کہ ”جب تک بال بچوں کی حسب منشا برادری اور ملک کے رواج کے مطابق شادی نہ کر لیں اور ہر جوان بچے کے لیے بلڈنگ نہ بنوالیں حج فرض نہیں “ غلط ہے۔ واللہ تعالی اعلم

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ جامعہ اشرفیہ [FJA]
جلد7
صفحہ471
نمبر SF-0093

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
بابالباب الأول في تفسير الحج وفرضيته ووقته وشرائطه وأركانه
موضوعحج
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅