میری پہلی بیوی کا انتقال ہو چکا ہے اب دوسری شادی کا مسئلہ در پیش ہے اور ساتھ ہی زیارت حرمین شریفین و حاضری دربار اقدس کا شوق دل و دماغ میں سما گیا ہے ۔ اب سوال یہ ہے کہ کس فرض سے سبک دوش ہوؤں۔
حبیب اللہ واردی، معرفت محمدی کیس امپوریم، محلہ جمند ، بھدوہی، وارانسی
سوال سے میں نے یہی سمجھا ہے کہ آپ کو شادی کی اتنی اشد ضرورت نہیں ہے کہ تاخیر ہو تو زنا میں، یا اس قسم کی بدکرداری میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہو۔ اگر آپ پر حج فرض ہے تو بلا تاخیر حج کریں۔ حج فرض ہونے کے بعد تاخیر جائز نہیں ۔ ویسے دونوں میں منافات نہیں آپ چاہیں تو شادی بھی کر لیں اور حج بھی کر لیں(1) ۔ واللہ تعالی اعلم
۱۸ جمادی الا آخره ۱۴۰۹ھ
(1) جو شخص صاحب وسعت ہو اور شادی کر کے بھی حج کو جاسکتا ہو تو اسے چاہیے کہ پہلے شادی کرلے تاکہ پریشان نظری کا شکار نہ ہو اور پوری توجہ الی اللہ کے ساتھ مناسک حج ادا کرے ۔ ۱۲ محمد نظام الدین رضوی
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔