🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

ماں باپ کو حج کرانے سے اپنا فرض ذمے سے ساقط نہ ہو گا

🔖 SF-0090 👁️ 154 05 May 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
سوال

میرے والدین باحیات ہیں اور ہم لوگ چار بھائی ہیں۔ ہم چاروں بھائی کام الگ الگ کرتے ہیں اور اپنی کمائی اپنے والدین کے پاس بھیجتے ہیں۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس وقت ہم لوگ اچھی حالت میں ہیں اور صاحب نصاب ہو گئے ہیں اور اپنے والدین کو حج کے لیے بھیجنا چاہتے ہیں مگر کچھ لوگ مجھ کو یہ رائے دیتے ہیں کہ جب آپ نے کمایا ہے اور آپ قریب بھی ہیں یعنی مسقط میں ہیں تو حج آپ فرض ہوتا ہے۔ پہلے آپ حج کیجیے مگر ہم چاروں بھائیوں کی متفقہ رائے ہے کہ پہلے اپنے والدین کو حج بیت  اللہ کے لیے بھیجا جائے تو والدین کے اولاد پر کیا حقوق ہوتے ہیں اور اولاد کے والدین پر کیا حقوق ہوتے ہیں ؟ تحریر فرمائیں۔
علی رضا، پوسٹ بکس نمبر ۵۶، مطرح، مسقط، عمان

✅
جواب

آپ جب اپنے والدین سے دور دراز رہ کر کماتے ہیں۔ تو جو کچھ کماتے ہیں وہ سب آپ کی ملک ہے۔ ہاں !اگر اپنی کمائی اپنے باپ کو دے دیتے ہیں تو جو کچھ باپ کو دے دیں گے وہ باپ کی ملک ہو جائے گا۔ اگر آپ کے پاس آپ کی کمائی سے اتنا ہے کہ آپ حج کر سکیں تو خود آپ پر حج فرض ہو گیا۔ اور ضرور آپ کو جلد از جلد حج کر لینا ضروری ہے۔
اسی طرح اگر آپ کے والدین کے پاس، یا ان میں سے کسی ایک کے پاس اتنا سرمایہ ہے کہ ان پر حج فرض ہے تو انھیں بھی لازم ہے کہ جلد از جلد حج کر لیں ۔ اگر آپ پر حج فرض ہے اور ماں باپ کو حج کرادیں گے تو آپ کا فرض ذمہ سے ساقط نہ ہو گا۔ یوں ہی اگر باپ پر، یا ماں پر ، یا دونوں پر حج فرض ہے وہ نہ کریں اور آپ کر لیں تو وہ بری الذمہ نہ ہوں گے ۔
والدین کے حقوق اولاد پر یہ ہیں کہ اولاد ان کو راضی رکھیں، ان کی خدمت کریں، ان کو کسی طرح ایذا نہ پہنچائیں۔ والدین پر اولاد کے حقوق یہ ہیں کہ ان کی پرورش کریں، دین سکھائیں، دین دار بنائیں، کمانے کا ہنر سکھائیں وغیرہ وغیرہ ۔ اگر مذکورہ بالا تفصیل کے مطابق آپ پر حج فرض ہے تو آپ ضرور ج کریں، والدین پر بھی فرض ہے تو وہ بھی ضرور کریں۔ اور اگر آپ پر فرض ہے والدین پر نہیں اور آپ کو وسعت ہے کہ انھیں بھی حج کرا دیں تو آپ بھی حج کرلیں اور انھیں بھی کرادیں یہ آپ کی بہت بڑی سعادت ہوگی ۔ واللہ تعالی اعلم

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ جامعہ اشرفیہ [FJA]
جلد7
صفحہ472
نمبر SF-0090

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
بابالباب الأول في تفسير الحج وفرضيته ووقته وشرائطه وأركانه
موضوعحج
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅