ڈوم مرے ہوئے جانور کی کھال اتار کر قصائی کے ہاتھ بیچتا ہے ، اس چمڑے میں سے گوشت اور جھلی نکال کر نمک اپنے ہاتھ سے قصائی ڈالتا ہے اور ملاتا بھی ہے ، اس کے ہاتھ کا ذبیحہ کھانا جائز ہے یا نہیں؟
مردار چمڑا ناپاک ہے اسے چھونا بلا ضرورت جائز نہیں ، جیسے پاخانے کو چھونا ممنوع ہے لیکن چھونے سے ہاتھ ناپاک ہو گا، چھونے والا گنہ گار ہوگا۔ کافر نہ ہوگا۔ یہ ناپاک ہاتھ دھونے سے پاک ہو جائے گا اس لیے اس کے ہاتھ کا ذبیحہ کھانا بلا شبہہ جائز ہے۔ ذبح کرنے والا اگر مسلمان ہے تو کتنا ہی بڑا گنہ گار ہو اس کا ذبیحہ کھانا جائز ہے، تنویر الابصار میں ہے : وَشُرِطَ كَوْنُ الذَّابِحِ مُسْلِما( تنویر الابصار على رد المحتار، ج: ۹، ص: ٤٢٧ ، كتاب الذبائح، دار الكتب العلمية، بيروت)۔ واللہ تعالی اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔