بعدِ ذبح جانور کے سر کو دھڑ سے کب جدا کرنا چاہیے، پیٹ چاک کرنے کے بعد جدا کرے یا بغیر پیٹ چاک کیے ہی سر کو گردن سے جدا کر سکتا ہے ۔
المستفتی: حبیب الرحمن خان سنی حنفی قادری برکاتی، مکان ۱۸۱، محلہ شیو پوری، شہر اور ئی، جالون، یوپی
جب یہ یقین ہو جائے کہ جانور پورے طور سے مر چکا ہے اس وقت سر کو دھڑ سے جدا کرنا چاہیے یا پیٹ چاک کرنا چاہیے، اسے اختیار ہے سر کو پیٹ چاک کرنے سے پہلے جدا کرے یا بعد میں، دونوں جائز ہے اور بہتر یہ ہے کہ پیٹ چاک کرنے سے پہلے جدا کرے اس میں آسانی ہے۔ واللہ تعالی اعلم
۱۳/ جمادی الاولی ۱۴۱۹ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔