اکثر سفر کرنے کا اتفاق پڑتا ہے، جس کی وجہ سے کھانے کے لیے ہوٹلوں میں جانا پڑتا ہے تو گوشت و غیرہ بھی کھا لیتے ہیں لیکن یہ معلوم نہیں کہ ذبح کرنے والا سنی صحیح العقیدہ ہے یا نہیں ۔ تو ایسی صورت میں گوشت کھانا درست ہے یا نہیں؟
کلمہ گو افراد میں اصل یہی ہے کہ وہ سنی مسلمان ہے جب تک کسی کے بارے میں بطریق شرعی یہ ثابت نہ ہو جائے کہ کہ بد مذہب ہے اس پر بدمذہب کے احکام جاری کرنا درست نہیں۔ نیز فتویٰ تکفیر ان لوگوں پر ہے جو ناناتوی ، گنگوہی، انبیٹھوی، تھانوی کے ان کفری عبارتوں پر مطلع ہوں جن پر علماے عرب و عجم ، حل و حرم، ہند و سندھ نے ان چاروں کی تکفیر کی ہے۔ ان قطعی کفری عبارتوں پر مطلع ہونے کے بعد بھی جو ان چاروں کو اپنا امام و پیشوا جانے یا ان کو مسلمان مانے۔ رہ گئے وہ عوام جو سنی وہابی جھگڑے کو میلاد، قیام ، عرس، فاتحہ تک ہی محدود جانتے ہیں اور ان چاروں اساطین دیو بند کی ان کفری عبارتوں پر مطلع نہیں وہ کافر نہیں ، ان کا ذبیحہ درست ہے۔ بحمدہ تبارک و تعالیٰ ہر جگہ سنی مسلمان موجود ہیں اس لیے قطعیت کے ساتھ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ جانور کسی بدمذہب کا ذبح کیا ہوا ہے نیز یہ بھی نہیں معلوم کہ جن لوگوں نے ذبح کیا ہے وہ ان کفری عبارتوں پر مطلع ہیں ، اس لیے قطعی طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ گوشت ایسے جانور کا ہے جسے کسی مرتد نے ذبح کیا ہو اور شک سے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔ واللہ تعالی اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔