🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
ذبح کا بیان

ذبح سے پہلے جانور کو بے ہوش کرنا جائز نہیں

🔖 SF-317 👤 شارح بخاری مفتی محمد شریف الحق امجدی 👁️ 103 01 Aug 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
المستفتی عبد المالک قریشی بیوپاری · از مڑ گاؤں ، گوا
❓
سؤال

ہمارے یہاں گاؤں میں فی الحال ذبیحہ کا یہ طریقہ شروع کیا گیا ہے کہ جانور کے سر کے ایک خاص جگہ پر پستول نما ایک گولی دیتے ہیں وہ گولی لگتے ہی جانور زمین پر بے ہوش کر گر پڑتا ہے مگر زندہ رہتا ہے ، اس  کے ہاتھ پیر اور بدن کانپنے لگتے ہیں پھر تقریبا بیس پچیس منٹ کے بعد اس جانور کو بالکل ہوش آتا ہے، لیکن وہ مستقل طور سے زندہ نہیں رہ سکتا، پھر اس کے بعد طریقہ اسلامی کے مطابق ذبح کر دیتے ہیں اس جانور سے خون ایسا ہی نکلتا ہے جیسا جانور کو گولی مارے بغیر ذبح کرنے سے نکلتا ہے۔ یہ اس  لیے ایسا کرتے ہیں کہ ہوش کی حالت میں جانور کو تکلیف دینا اچھا نہیں، دوسرے یہ کہ اگر جانور بڑا اور طاقت ور ہوتا ہے تو بغیر بے ہوش کیے اس کو ذبح کرنے میں کافی زحمت ہوتی ہے۔

✅
جواب

ذبح سے پہلے جانور کو مذکورہ طریقہ سے بے ہوش کرنا جائز نہیں کہ اس میں جانور کو بلا ضرورت شرعیہ ایذا دینا ہے ، درمختار میں ہے :

(وَ) كُرِهَ كُلُّ تَعْذِيبِ بِلَا فَائِدَةٍ (الدر المختار المطبوع مع رد المحتار ، ج: ٦ ، ص: ٢٩٦ ، كتاب الذبائح، دار الفكر، بيروت)

لیکن جب اس عمل کے باوجود جانور زندہ رہتا ہے اور بطریق شرعی ذبح کر لیا جاتا ہے تو اس کے کھانے میں کوئی حرج نہیں، جیسا کہ دانت یا نا خن جسم سے الگ ہوں تو ان سے ذبح کرنا مکروہ ہے، لیکن اگر کسی نے ذبح کیا اور بطریقہ شرعی ذبح ہو گیا تو اس کا کھانا جائز ہے، تنویر الابصار میں ہے اور درمختار میں بھی ہے : وَلَوْ كَانَا مَنْزُو عَيْنِ حَلَّ )عِنْدَنَا (مَعَ الْكَرَاهَةِ) لَمَا فِيهِ مِنْ الضَّرَرِ بِالْحَيَوَانِ كَذَبْحِهِ بِشَفْرَةِ كَلِيلَةِ . (الدر المختار، ج: ٩ ، ص: ٤٢٦ ، كتاب الذبائح، دار الكتب العلمية، بيروت) اس کے تحت شامی میں ہے:أَيْ كَرَاهَةِ الذَّبْحِ بِهَا، وَأَمَّا أَكْلُ الذَّبِيحِ بِهَا لَا بَأْسَ بِهِ (رد المحتار، ج: ٩ ، ص: ٤٢٦ ، كتاب الذبائح، دار الكتب العلمية، بيروت) یا جانور کو گدی کی جانب سے ذبح کیا جائے اور رگیں کٹنے تک زندہ رہا تو یہ بھی ممنوع ہے مگر جانور کا کھانا بلا کراہت جائز ہے ۔ وَذَبْحُهَا مِنْ قَفَاهَا إِنْ بَقِيَتْ حَيَّةٌ حَتَّى تُقْطَعَ الْعُرُوقُ وَإِلَّا لَمْ تَحِلَّ لِمَوْتِهَا بِلَا ذَكَاةٍ . (الدر المختار، ج: ٩ ، ص: ٤٢٦ ، كتاب الذبائح، دار الكتب العلمية، بيروت)۔ واللہ تعالی اعلم

تاریخ ۱۶ / ذی قعده ۱۴۰۲ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ جامعہ اشرفیہ [FJA]
جلد10
صفحہ607
مفتی شارح بخاری مفتی محمد شریف الحق امجدی
نمبر SF-317

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الذبائح
بابباب شروط الذبح
موضوعذبح کا بیان
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅