ایک شخص محرم میں فاتحہ کو جائز اور تعزیہ کو شرک کہتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تعزیہ کا ثبوت نہ قرآن سے ہے نہ حدیث سے ۔ ہم لوگ تعزیہ برابر رکھتے چلے آرہے ہیں، تو کیا تعزیہ صحیح معنیٰ میں شرک ہے ؟ اگر جائز ہے تو حضور نے کس طریقے سے تعزیہ بنانے کا حکم دیا ہے ؟
امیر الحسن ، مدرسہ ضیاء العلوم، مقام چندو، پلاموں ، بہار
تعزیہ بنانے کو شرک کہنا زیادتی ہے ، ہاں ! یہ ضرور ہے کہ تعزیہ بنانا ناجائز و گناہ ہے ۔ واللہ تعالی اعلم ۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔