🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
تعزیہ داری

تعزیہ داری ناجائز ہے، لیکن اس سے نکاح نہیں ٹوٹتا

🔖 SF-190 👤 شارح بخاری مفتی محمد شریف الحق امجدی 👁️ 151 21 Jun 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
❓
Question

(1) تعزیہ بنانا، اس کو چوک پر رکھنا، اس کے سامنے نیاز کرنافاتحہ پڑھنا، محرم میں بچوں کو فقیر بنانا مجلس تعزیہ داری میں شریک ہونا، مرثیہ پڑھنا اور تعزیہ دفن کرنے کے بعد تیسرے دن تیجہ کرنا، اس کا شرعی حکم کیا ہے ؟ 

(2) محرم الحرام کو امام باڑا یعنی کربلا جانا، اس کا حکم کیا ہے ؟

(3) ایک مولوی صاحب نے کہا کہ جو تعزیہ نکالتا ہے اس کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے ۔ جواب سے نوازیں۔

 محمد قمر الدین ہاشمی ، سیو مرچنٹ اسٹیشن روڈ، ڈہری اون سون، دالمیان نگر، رہتاس

✅
Answer

تعزیہ بنانا، تعزیہ پر فاتحہ دلانا، محرم میں بچوں کو فقیر بنانا، تعزیہ داری کی مجلس میں جانا، تعزیہ کے سامنے مرثیہ پڑھنا، ٧محرم کو امام باڑہ یا کربلا جانا، سب خرافات و ناجائز و گناہ ہیں ۔ البتہ امام عالی مقام رضی اللہ عنہ کے ذکر کی مجلس قائم کرنا، اس میں نظم یا نثر میں فضائل امام حسین واہل بیت پڑھنا، واقعات شہادت پڑھنا، اپنے گھر حضرت امام کا نیاز و فاتحہ کرنا، اس کے لیے قرآن خوانی کرنا جائز و مستحسن و باعث اجر ہے۔ جس جاہل مولوی نے یہ کہا کہ جو تعزیہ نکلتا ہے اس کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے ، غلط کہا۔ اس نے بے علم فتوی دے کر زمین و آسمان کے فرشتوں کی لعنت مول لی۔

حدیث میں ہے: من أفتى بغير علم لعنته ملئكة السموات والأرض .(تاريخ مدينة دمشق لابن عساكر ، ج : ٥٢ ، ص : ۲۰ ، دار الفکر، بيروت، لبنان)

یہ بنام مولوی جاہل نہ ہوتا تو ایسا فتوی نہ دیتا۔ تعزیہ بنانا، نکالنا ناجائز ضرور ہے ، مگر کفر و شرک نہیں کہ اس سے نکاح ٹوٹے ، البتہ ایسا کہنے کی وجہ سے اس مولوی کا نکاح ضرور ٹوٹ گیا۔ اس لیے کہ اس نے مسلمان کو کافر کہا، کسی مسلمان کو کافر کہنے والا خود کافر ہے۔ واللہ تعالی اعلم

 

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ جامعہ اشرفیہ [FJA]
جلد11
صفحہ319
مفتی شارح بخاری مفتی محمد شریف الحق امجدی
نمبر SF-190

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفمتفرقات
بابباب العقائد والبدعة
فصلفصل في البدعة وأقسامها
موضوعتعزیہ داری
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅