مکہ شریف میں مقیم کسی شخص سے حج بدل کرانا درست ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا.
جس کی جانب سے حج بدل کرانا ہے اگر اس پر حج فرض ہے تو مکہ شریف میں مقیم سے حج بدل کرانا درست نہیں۔ کیوں کہ حج بدل کرنے والے کو اس کے وطن سے جانا شرط ہے۔ ایسا ہی بہار شریعت حصہ ششم صفحہ ۱۵۴ میں ہے۔ اوراعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی عنہ ربہ القوی تحریر فرماتے ہیں کہ : ” حج بدل کرنے والے کو اسی کے شہر سے جانا ۔ چاہئے مکہ معظمہ سے حج بدل کرا دینا اس میں داخل نہیں۔ رہا ثواب تو حج کرنے والے صاحب اس پر اجرت لیتے ہیں اور جب اجرت لی تو ثواب کہاں۔ اور جب انہیں کو ثواب نہ ملا تو میت کو کیا پہنچائیں گے۔ خصوصاً بعض متہور یہ ظلم کرتے ہیں کہ چار چار شخصوں سے حج بدل کر کے روپئے لے لیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو ہدایت فرمائے ۔ (فتاوی رضویہ جلد چہارم صفحہ ۲۶۵ ) اور اگر اس پر حج فرض نہ ہوں نفل ہو، یا وہ مکی ہوتو مکہ معظمہ میں مقیم کسی شخص سے حج بدل کرانا درست ہے۔ (بہار شریعت حصہ ششم صفحہ(۱۵۵) و الله تعالى اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔