🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

حج کے اہم مسائل: احرام کی نیت، رمی کا وقت اور قربانی کا حکم

🔖 SF-0029 👁️ 244 29 Mar 2026 ⏱️ 5 منٹ مطالعہ
❓
Question

کیا فرماتے ہیں مفتیان دین و ملت مندرجہ ذیل مسائل میں:

(1) حاجی نیت کب کرے احرام باندھتے وقت یا نماز پڑھکر یا تلبیہ کہنے کے بعد ؟

(2) آج کل شیطان کو کنکری مارنے کا وقت صبح کر دیا گیا ہے تو کیا صبح کنکری مار سکتے ہیں؟

(3)ایک شخص نے شکرانہ اور دم کی قربانی کے لئے ہندوستان اپنے گھر والوں کو فون کر دیا کہ تم قربانی کر دو انہوں نے یہاں قربانی کر دی تو ان کی یہ قربانی صحیح ہوئی یا نہیں ؟ بینوا توجروا .

✅
Answer

(1) احرام باندھنے کے بعد جب دو رکعت نماز نفل پڑھ کر فارغ ہو جائے تو تلبیہ کہنے سے پہلے حج افراد کرنے  والا اس طرح نیت کرے: اللَّهُمَّ إنِّي أُرِيدُ الْحَجَّ فَيَسِّرْهُ لِي وَتَقَبَّلْهُ مِنِّي یعنی اے اللہ میں حج کی نیت کرتا ہوں اس کو میرے لئے آسان کر دے اور اسے میری طرف سے قبول فرما۔ جیسا کہ فتاوی عالمگیری جلد اول صفحہ ۲۲۳ پر ہے: إذَا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ يَطْلُبُ مِنْ اللَّهِ التَّيْسِيرَ وَيَدْعُو: اللَّهُمَّ إنِّي أُرِيدُ الْحَجَّ فَيَسِّرْهُ لِي وَتَقَبَّلْهُ مِنِّي۔(الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير (١ ‏/ ٢٢٣)

 اور اگر حج تمتع کرنا ہو تو پہلے عمرہ کی نیت اس طرح کرے ۔ اللهم اني اريد العمرة فيسرها لي و تقبلها منی . " اور اگر حجِّ قِران کرنا ہے تو یوں نیت کرے - اللهم اني اريد العمرة والحج فيسرهما وتقبلهما منى ایسا ہی فتاوی رضویہ جلد چہارم صفحہ ۶۹۵ میں ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم.

(2) ذی الحجہ کی گیارہ بارہ تاریخ کو کنکری مارنے کا وقت سورج ڈھلنے سے صبح تک ہے اور دس تاریخ کو اس دن کی فجر سے گیارہ کی فجر تک۔ اور تیرہ تاریخ کو صبح سے سورج ڈوبنے تک ہے مگر اس دن صبح سے سورج ڈھلنے تک کنکری مارنا مکروہ ہے اور اس کے بعد سے سورج ڈوبنے تک مسنون ہے۔ ایسا ہی بہار شریعت حصہ ششم صفحہ 1 اپر ردالمحتار کے حوالہ سے ہے۔

اور حدیث شریف میں حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ: رَأَيْتُ رَسُولَ الله ﷺ يَرْمِى عَلَى رَاحِلَتِهِ يَوْمَ النَّحْرِ ضُحًى، فَأَمَّا بَعْدَ ذَلِكَ فَبَعْدَ زَوَالِ الشَّمْسِ(سنن أبي داود)  یعنی میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو یوم النحر (دسویں ذی الحجہ ) کو چاشت کے وقت اپنی سواری سے کنکری مارتے ہوئے دیکھا اور اس کے بعد گیارہ بارہ تیرہ کو سورج ڈھلنے کے بعد (ابود اور شریف جلد اول صفحہ ۲۷۱)

لہذا گیارہ بارہ تاریخ کو صبح کنکری نہیں مار سکتے ہیں اس لئے کہ ان دنوں میں اس کا وقت دو پہر کو سورج ڈھلنے کے بعد شروع ہوتا ہے۔ تو سعودیہ حکومت کا گیارہ بارہ کو کنکری مارنے کا وقت صبح کر دینا شرع کے خلاف ہے اور یہ ہرگز جائز نہیں۔

الفقہ علی المذاہب الاربعہ جلد اول صفحہ ۱۶۷ میں ہے: ووقت الرمي في اليوم الثاني والثالث هو من بعد الزوال إلى الغروب: ويكره في الليل إلى الفجر وقبل الزوال لا يجزئ۔ (الفقه على المذاهب الأربعة – عبد الرحمن الجزيري (١ ‏/ ٦٠١)

 اور فتاویٰ عالم گیری جلد اول صفحہ ۲۳۳ میں ہے: وَقْتُ الرَّمْيِ فِي الْيَوْمِ الثَّانِي وَالثَّالِثِ فَهُوَ مَا بَعْدَ الزَّوَالِ إلَى طُلُوعِ الشَّمْسِ مِنْ الْغَدِ حَتَّى لَا يَجُوزَ الرَّمْيُ فِيهِمَا قَبْلَ الزَّوَالِ۔( الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير (١ ‏/ ٢٣٣)

 البتہ دسویں اور تیرہویں تاریخ کو صبح کنکری مار سکتے ہیں مگر جب تیرہ کو صبح سے لے کر سورج ڈھلنے تک کنکری مارنا مکروہ ہے تو اس تاریخ کو بھی سورج ڈھلنے کے بعد ہی مارے تا کہ سنت کے مطابق ہو۔ و اللہ تعالیٰ اعلم .

(3) اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں:” اگر ہندوستان میں ہزار گائیں یا اونٹ کردیں ادا نہ ہوگا کہ اس کے لئے حرم شرط ہے ۔ (فتاوی رضویہ جلد چہارم صفحہ ۶۶۹) اور حضرت علامہ حصکفی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں: (و) يتعين (الحرم) لا منى (للكل)۔(الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي (١٧٤)

اور (للكل)کے تحت شامی میں ہے: بَيَانٌ لِكَوْنِ الْهَدْيِ مُؤَقَّتًا بِالْمَكَانِ سَوَاءٌ كَانَ دَمَ شُكْرٍ أَوْ جِنَايَةٍ لِمَا تَقَدَّمَ أَنَّهُ اسْمٌ لِمَا يُهْدَى مِنْ النَّعَمِ إلَى الْحَرَمِ۔(حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي – ابن عابدين (٢ ‏/ ٦١٦)

لہذا جس شخص نے ہندوستان اپنے گھر والوں کو فون کر کے یہاں شکرانہ اور دم کی قربانی کروائی اس کی طرف سے قربانی صحیح نہیں ہوئی۔ اس پر اب بھی حرم میں شکرانہ اور دم کی قربانی واجب ہے۔ ایسا ہی بہار شریعت حصہ ششم صفحہ ۱۱۸ پر ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم.

الاجوبة كلها صحيحة: جلال الدین احمد الامجدى

كتبه : محمد ابرار احمد امجدی برکاتی

17رجب المرجب ۲۱ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ فقیہ ملت
جلد1
صفحہ354
نمبر SF-0029

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
بابباب الهدي والأضحية
موضوعحج
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅