🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

احرام کے مسائل: سفر منسوخ ہونے پر احرام کھولنا اور طواف میں چادر لگنے کا حکم

🔖 SF-0030 👁️ 191 29 Mar 2026 ⏱️ 5 منٹ مطالعہ
❓
سؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان دین و ملت ان مسائل میں کہ۔۔۔۔

 (1) ممبئی میں احرام باندھ لیا پھر مکہ شریف کے لئے روانہ ہونے ہی والا تھا کہ پاسپورٹ میں کسی غلطی کی وجہ سے اس کا یہ سفر ملتوی کر دیا گیا اب وہ احرام کیسے کھولے؟ بینوا توجروا .

(2) طواف کرتے وقت حجاج چادر صحیح کرتے رہتے ہیں۔ کبھی پیچھے والوں کے منہ پر چادر آ جاتی ہے اور کبھی سر پر گرتی ہے۔ کیا اس صورت میں اسے دم وغیرہ دینا ہوگا ؟ بینوا توجروا

✅
جواب

 (1) صورتِ مسئولہ میں جس شخص نے ممبئی میں احرام باندھ لیا پھر مکہ شریف کے لئے روانہ ہی ہونے والا تھا کہ پاسپورٹ میں کسی غلطی کی وجہ سے اس کا سفر ملتوی کر دیا گیا تو وہ شرع کے نزدیک محصر ہے۔ اور محصر یعنی جو حج عمرہ کا احرام باندھ لے مگر کسی وجہ سے پورا نہ کر سکے تو اس کے لئے حکم یہ ہے کہ قربانی کا جانور یا اس کی قیمت کسی حاجی کو دیدے جو حرم شریف میں اس کی طرف سے قربانی کر دے۔ اس لئے کہ اس قربانی کا حرم میں ہونا شرط ہے حرم سے باہر نہیں ہوسکتی مگر دس گیارہ، بارہ کی شرط نہیں ان تاریخوں سے پہلے اور ان کے بعد میں بھی کر سکتے ہیں۔ البتہ یہ ضروری ہے کہ جسے قربانی کے لئے رقم دے اس سے کوئی وقت متعین کر لے کہ آپ فلاں دن فلاں وقت قربانی کریں اور جب وہ وقت گذر جائے تو احرام کھول دے اور بہتر یہ ہے کہ سر منڈا کر احرام کھولے۔ لیکن جو وقت متعین کیا تھا اگر کسی وجہ سے اس کے بعد قربانی ہوئی اور وہ یہاں اس سے پہلے ہی احرام سے باہر ہو گیا تھا تو دم دے۔ اور اگلے سال محصر اس کی قضا کرے۔ اگر صرف حج کا احرام تھا تو قضا میں ایک حج اور ایک عمرہ کرے اور قِران تھا تو ایک حج اور دو عمرے کرے اور دو جانور ذبح کرے اور اگر عمرہ کا احرام تھا تو صرف ایک عمرہ کرے۔ (بہار شریعت حصہ شم صفحہ ۱۵۰)

خدائے تعالیٰ کا ارشاد ہے: فَاِنْ اُحْصِرْتُمْ فَمَا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْهَدْیِۚ-وَ لَا تَحْلِقُوْا رُءُوْسَكُمْ حَتّٰى یَبْلُغَ الْهَدْیُ مَحِلَّهٗؕ              یعنی اگر حج و عمرہ سے تم روک دیئے جاؤ تو جو قربانی میسر آئے کرو اور اپنے سر نہ منڈاؤ جب تک قربانی اپنی جگہ (دم میں نہ پہنچ جائے) ۔ (پارہ ۲ سورۂ بقرہ، آیت :۱۹۶)

اور فتاوی عالمگیری جلدی اول صفحہ ۲۵۵ میں ہے:

(وَأَمَّا حُكْمُ الْإِحْصَارِ) فَهُوَ أَنْ يَبْعَثَ بِالْهَدْيِ أَوْ بِثَمَنِهِ لِيَشْتَرِيَ بِهِ هَدْيًا وَيَذْبَحَ عَنْهُ وَمَا لَمْ يَذْبَحْ؛ لَا يَحِلُّ وَهُوَ قَوْلُ عَامَّةِ الْعُلَمَاءِ سَوَاءٌ شَرَطَ عِنْدَ الْإِحْرَامِ الْإِهْلَالَ بِغَيْرِ ذَبْحٍ عِنْدَ الْإِحْصَارِ أَوْ لَمْ يَشْتَرِطْ، وَيَجِبُ أَنْ يُوَاعِدَ يَوْمًا مَعْلُومًا يَذْبَحُ عَنْهُ فَيَحِلُّ بَعْدَ الذَّبْحِ وَلَا يَحِلُّ قَبْلَهُ حَتَّى لَوْ فَعَلَ شَيْئًا مِنْ مَحْظُورَاتِ الْإِحْرَامِ قَبْلَ ذَبْحِ الْهَدْيِ يَجِبُ عَلَيْهِ مَا يَجِبُ عَلَى الْمُحْرِمِ إذَا لَمْ يَكُنْ مُحْصَرًا، (الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير (١ ‏/ ٢٥٥)

 پھر چند سطر بعد ہے:

 إذَا تَحَلَّلَ الْمُحْصَرُ بِالْهَدْيِ وَكَانَ مُفْرِدًا بِالْحَجِّ؛ فَعَلَيْهِ حَجَّةٌ وَعُمْرَةٌ مِنْ قَابِلٍ، وَإِنْ كَانَ مُفْرِدًا بِالْعُمْرَةِ؛ فَعَلَيْهِ عُمْرَةٌ مَكَانَهَا وَإِنْ كَانَ قَارِنًا فَإِنَّمَا يَتَحَلَّلُ بِذَبْحِ هَدْيَيْنِ وَعَلَيْهِ عُمْرَتَانِ وَحَجَّةٌ، كَذَا فِي الْمُحِيطِ(الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير (١ ‏/ ٢٥٥)

اور اس میں صفحہ ۲۵۶ پر ہے: هَدْيُ الْإِحْصَارِ لَا يَجُوزُ ذَبْحُهُ إلَّا فِي الْحَرَمِ عِنْدَنَا وَيَجُوزُ ذَبْحُهُ قَبْلَ يَوْمِ النَّحْرِ وَبَعْدَهُ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى(الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير (١ ‏/ ٢٥٦)

اور اگر وہ وجہ ختم ہو جائے جس کے سبب رکھنا ہوا تھا اور ابھی اتنا وقت ہو کہ حج اور قربانی دونوں پالے گا تو جانا فرض ہے۔

اب اگر گیا اور حج نہیں پایا تو عمرہ کر کے احرام سے باہر ہو جائے ۔ ایسا ہی بہار شریعت حصہ ششم صفحہ ۱۵۱ میں ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم

(2) صورت مسئولہ میں جب چادر منہ یا سر پر پڑے تو اسے فوراً ہٹا دے۔ اور اس پر دم وغیرہ کچھ لازم نہیں ۔ واللہ تعالی اعلم.

صح الجواب وهو تعالى اعلم بالصواب:

جلال الدین احمد الامجدى(رحمۃُ اللہِ علیہ)

كتبه : محمد ابرار احمد امجدی برکاتی

17رجب المرجب ۲۱ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ فقیہ ملت
جلد1
صفحہ349
نمبر SF-0030

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
بابباب المواقيت والإحرام
موضوعحج
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅