کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسائل میں کہ
(1) زید با وجود مولوی ہوتے ہوئے یہ کہنا ہے کہ نماز میں رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا خیال لانا بیل و گدھے سے بُرا ہے۔
(2) زید کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ جھوٹ بول سکتا ہے مگر بولے گا نہیں ۔
زید کے ان قولوں پر بکر وعمر وغیرہم کہتے ہیں کہ زید نے اللہ و رسول کی توہین کی ، اور عوام میں گڑ بڑی ہوگئی۔ ایسی صورت میں تین مولویوں نے یہ فیصلہ کیا کہ بیل گدھے کا اطلاق خیال لانے والے پر ہوتا ہے، نہ کہ رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر۔ اور خدا جھوٹ بول سکتا ہے مگر اس کی شان کے خلاف ہے۔ ان کلمات کے اندر ہرگز توہین اللہ ورسول کی نہیں لازم آتی ہے۔ انہیں مولویوں کے کہنے سے زید نے کہا کہ میرے قول میں ہرگز تو ہین نہیں ہوئی ۔ اگر عوام سمجھتے ہوں تو میں تو بہ کرتا ہوں ۔ اب ایسی صورت میں زید امام ہو سکتا ہے یا نہیں؟
بے شک ان اقوال بدتر از ابوال میں اللہ ورسول ۔ جل جلالہ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی توہین ہے۔ اور ضرور کذب پر قدرت ماننا الله عز وجل کو عیب لگانا ہے ۔ کذب عیب ہے۔ یہاں عیبی وہی نہیں جو عیب میں ملوث ہو۔ مولیٰ عز وجل کے سراپردۂ عزت تک عیب کی رسائی ہو سکتی ماننا بھی اسے عیبی بتانا ہے۔ اور جو عیبی ہو سکے ہرگز خدا نہیں۔
علمائے اسلام کتب عقائد و کلام میں تصریح فرماتے ہیں:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نامکمل جواب
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔