کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ....
اللہ تعالیٰ کو خدا کہنا درست ہے یا نہیں؟
الله عزوجل پر ہی خدا کا اطلاق ہو سکتا ہے، اور سلف سے لے کر خلف تک ہر قرن میں تمام مسلمانوں میں بلا نکیر اطلاق ہوتا رہا ہے۔ اور وہ اصل میں ”خود آ“ ہے جس کے معنی ہیں وہ جو خود موجود ہو، کسی اور کے موجود کیے موجود نہ ہوا ہو۔ اور وہ نہیں مگر اللہ عزوجل ہمارا سچا خدا۔واللہ تعالیٰ اعلم۔
[فتاویٰ مفتی اعظم، جلد2، ص7]
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔