کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ....
زید نے چند لوگوں کے سامنے کہا ( بلکہ اس کی تحریر دستخط بھی بندہ کے پاس موجود ہے ) کہ مجھے رسول بالمعنى القاصد کہہ سکتے ہیں۔ اب شریعت ایسے شخص کے بارے میں کیا حکم دیتی ہے، حالاں کہ یہ شخص کوئی جاہل بے علم نہیں بلکہ شرح وقایہ، شرح جامی، قطبی وغیرہ پڑھتا ہے ۔ کیا ایسا شخص اس کہنے سے ایمان سے خارج نہ ہو گیا اور کافر نہ ہوا؟ گو کہ اس نے اپنے کو رسول بالمعنی المذکو رہی کہا ہے۔ کیا کسی کو رسول بمعنی مذکور کہہ سکتے ہیں، اگر کہہ سکتے ہیں تو پھر لاکھوں کروروں رسالت کا دعویٰ بمعنی مذکور کر سکتے ہیں، تو پھر لا تعد ولا تحصى رسول دنیا کے اندر موجود ہو سکتے ہیں، اور کیا زید کی بیوی اس کے نکاح سے خارج ہو گئی اور اس کو دوبارہ عقد و تجدید اسلام کی ضرورت ہے؟
صاف جواب عنایت فرمائیں اور بادشاہِ حقیقی سے اجر عظیم کے مستحق بنیں ۔ بینوا بالكتاب مفصلاً توجروا يوم الحساب كثيراً۔
اگر کوئی رسول کو اللہ عز وجل کی طرف مضاف کر کے اپنے کو یا کسی غیر رسول کو رسول اللہ کہے اور کہے، میں نے اس سے قاصد و پیامی ہونے کا ارادہ کیا تھا اس کی یہ تاویل مردود ہوگی ہرگز نہ سنی جائے گی، کہ صریح لفظ میں تاویل کا دعوی زنہار مسموع نہیں ، ورنہ کوئی کفر کفر نہ رہے ، اپنے آپ کو خدا کہے اور ارادہ بتائے کہ میں نے یہ ارادہ کیا تھا کہ میں خود آیا ہوں۔
خلاصہ و فصول عمادی و جامع الفصولین و فتاویٰ عالمگیری وغیرہ کتب معتمدہ میں ہے:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نامکمل جواب
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔