علمائے دین اس مسئلہ میں کیا فرماتے ہیں کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جو شخص اپنے پیر پر الزام زنارکھے اور پیر سے وہ گناہ صادر نہ ہو اور پیر مرشد اس بات کو سن کر اس مرید کو عاق کردے اس کے پیچھے نماز جائز ہے یانہیں؟
مسلمان پر زنا کی جھوٹی تہمت رکھنا گناہ کبیرہ ہے۔ قرآن عظیم نے اس کو فاسق فرمایا ہے اگر وہ اپنے اس ناپاک حرکت پر اصرار کرے اور تائب نہ ہو تو اسے امام بنانا گناہ ہے اور اس کے پیچھے نماز پڑھنی مکروہ تحریمی ہے کہ پڑھنی گناہ اور اس کا پھیرنا واجب ۔ واللہ تعالٰی اعلم۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔