🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
تعزیہ داری

محرم کے رسوم میں اہلسنت کی شرکت کا حکم — علم، تعزیہ، مہندی، ماتم، مرثیہ اور عاشورہ کے روزوں کا بیان

🔖 SF-212 👤 اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں 👁️ 175 25 Jun 2026 ⏱️ 4 منٹ مطالعہ
❓
سؤال

مسئلہ ۱۸۴:  امیرعلی سرنیا ضلع بریلی     ۱۱محرم ۱۳۳۱ھ
کیافرماتے ہیں مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ جواشخاص سنت جماعت ہوں وہ منت تعزیہ وعَلَم ومہندی کی مانتے ہیں ان کواصل تعزیہ دارکے تعزیہ پر لے جاکر چڑھاتے ہیں اور شیرینی اور کھانا ہرقسم کالیجاکروہاں فاتحہ دیتے ہیں اور اس کوبطورتبرک کے تقسیم کرتے ہیں اور گھر سے لیجاتے وقت چارچارقدم پرمرثیہ بآواز بلند پڑھتے ہیں اور ڈھول تاشے مجیرے وغیرہ کی آوازبلندہوتی ہے اوراکثرچھاتی کوٹتے ہیں اس کوماتم قراردیتے ہیں، اکثرعورات کودیکھاہے کہ سات ونوتاریخ کی شام سے اور دس کی فجر سے گشت کرتی ہیں عَلَم ومہندی وتعزیہ اور آدمیوں وغیرہ کانظارہ کرتی ہیں اور اکثر عشرہ کو صبح سے شام تک جس کو کربلا شریف قراردیا ہے ہرایک تماشے دیکھتے ہیں اکثرلوگ اور عورات تعزیہ کودفن کرکے روٹی اور شیرنی قبرپررکھ کرماتم کرتے اور پھرفاتحہ دیتے ہیں، دیگر زیدسنت جماعت ہوکر تعزیہ پرجاکر ذکرشہادت یعنی جس کو مجلس قراردیتے ہیں شوق سے جاکر پڑھتے ہیں مرثیہ بھی، دیگرایک گاؤں سے دوسرے گاؤں میں یاایک محلہ سے دوسرے محلہ میں تخت یاعَلَم وغیرہ جائے عمرودیکھنے نہ جائے اور شرکت تربت دے، دیگربکرکہتاہے کہ ان یوم میں فاتحہ سوائے امام حسین علیہ السلام کے اور کسی پیغمبر اوراولیاء کرام کی نہیں ہوگی۔ دیگرزیدکہتاہے کہ تخت اورتعزیہ وغیرہ کا کام اور خوشنمائی دیکھنے جائے توکوئی نقصان نہیں ہے۔ دیگرزیدکہتاہے کہ دس یوم روزہ رکھنا حرام ہے کیونکہ یزید کی ماں نے بغرض لڑائی جیت کے رکھی تھی۔ ان سب سوالوں کاشرع میں کیا حکم ہے؟

✅
جواب

 عَلَم، تعزیے، مہندی، ان کی منت، گشت، چڑھاوا، ڈھول، تاشے، مجیرے، مرثیے، ماتم، مصنوعی کربلا کوجانا، عورتوں کاتعزیے دیکھنے کونکلنا، یہ سب باتیں حرام وگناہ وناجائز ومنع ہیں۔ فاتحہ جائزہے روٹی شیرینی شربت جس چیز پر ہو، مگرتعزیہ پررکھ کریا اس کے سامنے ہوناجہالت ہے اور اس پرچڑھانے کے سبب تبرک سمجھنا حماقت ہے ہاں تعزیہ سے جداجوخالص سچی نیت سے حضرات شہدائے کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم کی نیازہو وہ ضرور تبرک ہے وہابی خبیث کہ اسے خبیث کہتاہے خود خبیث ہے۔ تعزیہ داروں کے شربت میں بھی شرکت نہ کرے کہ تعزیہ میں شرکت سمجھی جائے گی بلکہ الگ شربت کرے اور آجکل کہ جاڑے کاموسم ہے شربت کی جگہ چائے ہوناچاہئے۔ محرم وغیرہ ہروقت ہرزمانہ میں تمام انبیاء واولیاء کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام کی نیاز اورہرمسلمان کی فاتحہ جائزہے اگرچہ خاص عشرہ کے دن ہو۔بکرغلط کہتاہے اور شریعت مطہرہ پرافتراء کرتاے، جوکام ناجائزہے اسے تماشے کے طورپردیکھنے جانا بھی گناہ ہے۔ عشرہ محرم کے روزے بہت ثواب نہایت افضل ہے۔ حدیثوں میں ان کی فضیلت ارشاد ہوئی ہے خصوصاً دسویں محرم کاروزہ کہ سال بھر کے روزوں کے برابر ثواب ہے اور ایک سال کے گناہوں کی معافی ہے۔ زیدجھوٹا ہے اور شرع شریف پرافتراء کرتا ہے کہ ان روزوں کو حرام بتاتاہے۔ واللہ تعالٰی اعلم

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ رضویہ [FR]
جلد24
صفحہ499
مفتی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں
نمبر SF-212

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
موضوعتعزیہ داری
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅