مسئلہ ۱۷۹: ازبسولی ضلع بدایوں مرسلہ خلیل احمدصاحب ۹شوال ۱۳۱۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ تعزیہ کابنانا اور دیکھنا ان پردل سے معتقد ہونا اہل سنت وجماعت کوچاہئے یانہیں؟ اور جوایساکرے اس پربموجب شرع کیاحکم صادرہوگا؟ بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)
تعزیہ رائجہ مجمع بدعات شنیعہ سیئہ ہے، اس کابنانادیکھنا جائزنہیں، اور تعظیم وعقیدت سخت حرام واشد بدعت۔ اللہ سبحانہ وتعالٰی مسلمان بھائیوں کوراہ حق کی ہدایت فرمائے۔آمین! واللہ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔