🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
عقائد متعلقہ صحابہ کرام

حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم

🔖 SF-555 👤 شارح بخاری مفتی محمد شریف الحق امجدی 👁️ 93 30 Oct 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
المستفتی حکیم عبد الغفور  · از 12/277پلامٹ گیر ، ٹاٹ پڑی ، ضلع اننتا پور ( آندھراپردیش )  · تاریخ ۱۹ صفر ۱۴۱۲ھ
❓
Sawal

یوم حسین کی پاک محفل میں زید ایک قطعہ پڑھا وہ یوں تھا                                  ؎

محمد کی دلاروں پر صداقت ناز کرتی ہے 

امامت ناز کرتی ہے نبوت ناز کرتی ہے 

وفا قربان ہے ان پر عقیدت ناز کرتی ہے 

یہی وہ شیر ہیں جن پر شجاعت ناز کرتی ہے 

اس قطعہ میں جو دوسرا شعر ہے "امامت ناز کرتی ہے،نبوت ناز کرتی ہے"پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟

بکر کا کہنا ہے کہ وہ صحیح نہیں ہے،وہ درست نہیں ہے،وہ غلط ہے اس شعر میں تکرار ہے ۔

حضرت امام حسین تو صرف آقائے دو جہاں سرور عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے نواسے ہیں،وہ تو صرف اولیا کا درجہ رکھتے ہیں،ان پر نبوت کا ناز کرنا یہ بات سراسر غلط ہے،درست نہیں ہے،بے ادبی ہے،کتاب اللہ تعالی،سنت نبویہ شریفہ اجماع اور سلف کے اقوال سے بیان فرمائیں ۔

✅
Jawab

"نبوت ناز کرتی ہے" سے مراد یہ ہے کہ نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ان پر ناز کرتے ہیں ۔ جس طرح ہر لائق بیٹے پر باپ ناز کرتا ہے۔ اسی طریقے سے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالى عنہ پر ناز  کرنا بجا ہے۔ استقامت و ثبات ، رضا  و تسلیم کا ایسا پیکر یقینا اس لائق ہے کہ ان کے بزرگ ان پر ناز کریں۔ ویسے اس جملے کو کہنا مناسب نہیں ، اس کا ایک پہلو خطر ناک بھی ہے کہ اس قطعہ میں جن جن اوصاف کے ناز کرنے کو کہا گیا وہ سب حضرت امام عالی مقام کی صفت بھی ہیں، مثلاً امامت، شجاعت ، ان کے پیش نظر اس قطعہ کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایسے امام ہیں جن پر امامت ناز کرتی ہے۔ اس کے مطابق اس مصرعہ کا مطلب یہ ہوگا کہ ایسے نبی ہیں جن پر نبوت ناز کرتی ہے، اور یہ معنی کفر مگر چوں کہ قائل مسلمان ہے ، اور مسلمان کے کلام کو اچھے محل پر محمول کرنا واجب، اس لیے یہ مستعبد ہے کہ اس نے یہ کفری معنی مراد لیا ہوگا۔ لیکن کسی لفظ میں محض معنی کفری کا ایہام اس کے منع کے لیے کافی ہے ۔ المعتمد المستند میں ہے: "مجرد الايهام كاف للمنع والتحريم." واللہ تعالیٰ اعلم ۔

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ شارح بخاری
جلد2
صفحہ66
مفتی شارح بخاری مفتی محمد شریف الحق امجدی
نمبر SF-555

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفمتفرقات
بابباب المعاملات الحديثة
موضوععقائد متعلقہ صحابہ کرام
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅