صحابی رسول کی مستند جامع تعریف دلائل کے ساتھ لکھیں؟
مسئولہ: سید جاوید اشرف، بڑی مسجد سلی گوڑی، بنگال - ۶ رذوالحجہ ۱۴۰۶ھ
صحابی وہ مسلمان ہے جس نے ایمان کے ساتھ حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی زیارت کی ہو خواہ حقیقۃً یا حکماً ۔ حقیقۃًیہ ہے کہ اس کی بینائی سلامت ہے تھی ، اور اس نے اپنی آنکھوں سے جمال اقدس کا دیدار کیا۔ حکماًیہ ہے کہ اس کی بینائی سلامت نہیں، مگر وہ خدمت اقدس میں حاضر ہوا۔ اس طرح کہ اگر اس کی بینائی سلامت ہوتی تو زیارت کر لیتا۔ جیسے حضرت عبداللہ بن ام مکتوم ، اور یہ کہ اس کا خاتمہ ایمان ہی پر ہوا ہو۔ اس پر دلائل و براہین قائم کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ اختلافی مسئلہ نہیں، یہ تعریف متفق علیہ ہے۔ واللہ تعالی اعلم ۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔