دیگر انبیا علیہم السلام کی امتوں کی بنسبت بروئے قرآن کیا کیا فضیلت و انعام خاص امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ہیں ؟
الجواب بعون الکریم الوھاب
حضور علیہ الصلوٰۃ والتسلیمات کی امت کو دوسری امتوں پر بیشمار فضیلتیں حاصل ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اس امت کو امتِ وسط فرمایا، دوسری امتوں کے حق میں ان کو شاہد کیا، ان کی قسمتوں کا فیصلہ ان کی شہادت پر رکھا اور سب کا اجمال یہ ہے کہ خود اللہ تعالیٰ نے اس امت کی مدح کی اور اس کو خیرِ امت فرمایا۔ قرآن پاک میں ارشاد ہوا: وَ كَذٰلِكَ جَعَلْنٰكُمْ اُمَّةً وَّسَطًا لِّتَكُوْنُوْا شُهَدَآءَ عَلَى النَّاسِ (البقرۃ ، آیت ١٤٣)وسری آیت میں ارشاد ہوا: كُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّةٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ(سورہ آل عمران آیت ١١٠) واللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ العبد المعتصم بحبل اللہ المتین
سید محمد نعیم الدین عفا عنه المعين
۲۰ جمادی الاخریٰ ۱۳۲۸ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔