کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین ذیل کے مسئلہ میں :
زید ایک سنی مسلمان کو فاسق کہتا ہے جب کہ وہ شخص شریعت کے مطابق داڑھی بھی رکھا ہے اور حتی المقدور شریعت مطہرہ پر عمل کا کوشاں رہتا ہے، انجانے میں کوئی غلطی ہو تو اور بات ہے؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
صحیح بخاری شریف کی حدیث حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جو شخص دوسرے کو فسق و کفر کی تہمت لگائے اور وہ ایسا نہ ہو تو اس کہنے والے پر لوٹتا ہے“ (صحيح البخاري، ج 8، ص 15، كتاب الأدب، باب ما ينهى من السباب واللعن، الحدیث : 6045) ۔ لہذا غیر فاسق کو فاسق کہنا فسق ہے زید کو اپنی اس غلطی سے تو بہ کر کے شخص مذکور سے معافی مانگنی چاہیے۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔