🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الشتی

حضرت آدم علیہ السلام نے سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کو وسیلہ بنا کر دعا مانگی

🔖 SF-489 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 87 23 Aug 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
المستفتی محمد عبد اللہ خاں · از  نگینہ مسجد ادن ضلع ایوت محل
❓
سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں :

حضرت آدم علیہ السلام نے جب حضور اقدس  صلی اللہ علیہ وسلم  کے نام پاک کا واسطہ دیا تو ان کی دعا قبول ہوئی تھی اس کے متعلق کوئی حدیث یا تفسیر موجود ہے یا نہیں؟ کہیں ہو تو براہِ کرم مع حدیث و تشریح جواب تحریر فرمائیں۔

✅
جواب

الجواب بعون الملك الوهـــاب 

بیہقی ، حاکم نے مواہب لدنیہ سے نقل کیا ہے : ”عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:لَمَّا اقْتَرَفَ آدَمُ الْخَطِيئَةَ قَالَ: يَا رَبِّ أَسْأَلُكَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ لَمَا غَفَرْتَ لِي، فَقَالَ اللَّهُ: يَا آدَمُ، وَكَيْفَ عَرَفْتَ مُحَمَّدًا وَلَمْ أَخْلُقْهُ؟ قَالَ: يَا رَبِّ، لِأَنَّكَ لَمَّا خَلَقْتَنِي بِيَدِكَ وَنَفَخْتَ فِيَّ مِنْ رُوحِكَ رَفَعْتُ رَأْسِي فَرَأَيْتُ عَلَىَ قَوَائِمِ الْعَرْشِ مَكْتُوبًا لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ فَعَلِمْتُ أَنَّكَ لَمْ تُضِفْ إِلَى اسْمِكَ إِلَّا أَحَبَّ الْخَلْقِ إِلَيْكَ، فَقَالَ اللَّهُ تعالى: صَدَقْتَ يَا آدَمُ، إِنَّهُ لَأُحِبُّ الْخَلْقِ إِلَيَّ وإذَا سَأَلْتَنِي بِحَقِّهِ فَقَدْ غَفَرْتُ لَكَ وَلَوْلَا مُحَمَّدٌ مَا خَلَقْتُكَ“۔ (المواهب اللدنية – القسطلاني ،(ت ٩٢٣هـ)، ج 1، ص 54-55، المكتبة التوفيقية، القاهرة- مصر/ كنز العمال - علاء الدين علي المتقي الهندي (ت ٩٧٥ هـ)، ج 11، ص: 455، الحديث 32138، مؤسسة الرسالة) حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا کہ جب آدم علیہ السلام خطا سے ملوث ہوئے تو انہوں نے عرض کی کہ اے میرے رب ! میں تجھ سے بوسیلہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم )  سوال کرتا ہوں کہ تو میری مغفرت فرما۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اے آدم ! تم نے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم )  تم کو کیسے پہچانا؟ حالاں کہ میں نے ابھی انہیں پیدا بھی نہیں کیا۔ عرض کیا : اے رب ! جب تو نے مجھے پیدا کیا اور میرے اندر اپنی طرف سے روح ڈالی تو میں نے اپنا سر اٹھایا اور عرش کے پایہ پر لکھا ہوا دیکھا ”لا الله الا الله محمد رسول الله“  تو میں نے جان لیا کہ تو نے اپنے نام کے ساتھ اپنے محبوب مخلوق کا نام ملایا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے آدم! تو نے سچ کہا وہ میرے نزدیک مخلوقات میں سب سے زیادہ محبوب ہیں، جب تو نے ان کے توسل سے سوال کیا ہے تو میں نے تیری مغفرت کر دی ہے اگر محمد (صلی اللہ علیہ وسلم  ) نہ ہوتے تو میں تجھ کو پیدا نہ کرتا۔

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ333
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-489

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفمتفرقات
موضوعکتاب الشتی
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅