ایک شخص مسجد کا متوتی ہے، شراب پیتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ شراب بطور دوا استعمال کرتا ہے۔ نماز پنج گانہ کا بالکل پابند نہیں ، صرف نمازِ جمعہ کبھی کبھی ادا کر لیتا ہے۔ وہ شخص مشرع بھی نہیں اور نہ ہی دینی مسئلہ مسائل جانتا ہے۔ ایسے شخص کا مسجد کا متولی ہونا کہاں تک درست ہے ؟ جواب سے نوازیں۔
الجواب بعون الملك الوهـــاب
دوا کے طور پر بھی شراب پینا حرام ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے ہیں: "لَا شِفَاءَ فِي الْحَرَامِ."(طلبة الطلبة – أبو حفص النسفي، كتاب الأشربة، ص 160) حرام میں شفا نہیں۔ اسی طرح بلا عذر شرعی ایک وقت کی نماز بھی قضا کرنی حرام حرام اور گناہ ِکبیرہ ہے۔ متولی کسی دین دار کو ہونا چاہیے، عام مسلمانوں کو چاہیے کہ ایسے فاسق کو تولیت سے معزول کر کے کسی سنی صحیح العقیدہ، یا بند شرع کو متولی منتخب کریں ۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔