کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں :
ایک حافظ صاحب ہیں لیکن جماعت کو نہیں معلوم کہ یہ کسی عقیدے کے ہیں ۔ مگر لانے والے دیو بندی ہیں اور لوگوں کو بہکایا ہے اور یہ کہا ہے کہ دیو بندی نہیں ہیں۔ اگر کچھ حضرات تحقیق کریں تو آپسی اختلافات ہونے کا اندیشہ ہی نہیں بلکہ یقین ہے کہ آپسی اختلافات ہو جائیں گے ۔ مگر اب تک حافظ صاحب کے عقیدے کا حال معلوم نہیں ہو سکا ہے تو اب ایسی صورت میں کیا کرنا چاہیے۔ بظاہر وہ درود شریف وغیرہ سب کچھ پڑھتے ہیں لہذا ان کے پیچھے نماز پڑ سکتے ہیں یا نہیں؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
حافظ صاحب کی تحقیق کرنی چاہیے ۔ آدمی اگر چند پیسے کی بانڈی خریدتا ہے تو اسے اچھی طرح ٹھوک بجا لیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی عبادت نماز کو حوالہ کرنے کے لیے کیوں نہ جانچ پڑتال کر لی جائے ۔ تحقیق حال کرنے پر مسلمانوں کا فساد نہیں ہے۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔