🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
امامت

داڑھی منڈوانا حرام ہے، فاسق معلن کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے

🔖 SF-249 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 151 17 Jul 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
❓
Sawal

مسئله : از :  محمد ادریس خاں اشرفی ، واہل پورے فیض

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ پر کہ :

ایک مسجد کا امام جو شریعت کا پابند نہیں ہے مثلاً داڑھی یا معمولی لباس بھی خلاف شرع ، ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ اور امامت کے کیا شرائط ہیں اور امام کیسا ہونا چاہیے؟ از روئے شرع تحریر فرمائیں عین نوازش ہوگی ۔

✅
Jawab

الجواب بعون الملك الوهــــــــاب

حنفیہ کے نزدیک بقدر قبضہ ( ایک مشت )  رکھنا واجب ہے اور منڈوانا حرام ہے۔ اشعۃ اللمعات شرح مشکوۃ میں حضرت شیخ محقق مولانا عبد الحق محدث دہلوی فرماتے ہیں : "گذاشتن آن بقدر قبضہ واجب است"  یعنی داڑھی کا یک مشت بڑھانا واجب ہے۔ درمختار میں ہے : "يحرم على الرجل قطع لحيته"  (الدر المختار، ج 1، ص 560 ، كتاب الحظر والإباحة ، باب الاستبراء وغيره) مرد کو داڑھی منڈانا حرام ہے۔ لہٰذا امام داڑھی منڈانے یا حد شرع سے کم کرانے یا خلاف شرع لباس پہننے کی وجہ سے فاسق معلن ہے اور فاسق معلن کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ، اور پڑھی گئی نماز کا لوٹانا واجب ہے۔ خلاصہ یہ کہ امام جب تک تو بہ کر کے یک مشت داڑھی نہ رکھے یا موافق شرع لباس استعمال نہ کرے، اس وقت تک ان کے پیچھے نماز جائز نہیں ۔ امام سنی صحیح العقیدہ صحیح القرآۃ اور مسائل نماز و طہارت سے واقف غیر فاسق معلن ہونا چاہیے۔

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ: محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی

جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
جلد1
صفحہ81
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-249

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
بابباب الإمامة
فصلفصل في شروط الإمامة
موضوعامامت
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅