(1) مولوی یا قاضی روزہ رکھ کر جھوٹ بولتے ہیں تو ان کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
(۲) مسجد میں پیش امام کا ہونا ضروری ہے یا نہیں اگر ہے تو پیش امام کیسا ہونا چاہیے؟
(۳) مسجد میں رمضان سے لے کر بارہ مہینہ نماز مؤذن پڑھاتا ہے تو ان کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
(۴) ایک آدمی مسجد میں مؤذن ہے اور وہی پیش امام ہے جو کہ سزا یافتہ ہے تو ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
(۱) اگر علانیہ طور پر جھوٹ بولتے ہیں تو وہ فاسق معلن ہوئے اور فاسق معلن کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہوگی ۔
(۲) مسجد میں امام ضرور ہونا چاہیے، امام سنی صحیح العقیدہ مسائل نماز و طہارت سے واقف صحیح القرآت ہونا چاہیے۔
(۳) اگر مؤذن میں شرائط امامت پائے جاتے ہوں تو اس کے پیچھے نماز بلا شبہ جائز ہے۔
(۴) اگر اس نے کسی گناہ کے سبب سزا پائی ہے اور اس نے اس گناہ سے تو یہ بھی کر لیا ہے تو اس کے پیچھے نماز درست ہے۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔